BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سومرو کی ’ق‘ نمائندوں سےملاقات

میاں محمد سومرو
میاں محمد سومرو کے بھانجے جیکیب آباد سے قاف لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں
پاکستان کےنگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے اتوار کے روز اپنے آبائی علاقے جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ قاف کےامیدواروں سے سکھر ائرپورٹ پرایک گھنٹے طویل اجلاس کےدوران ملاقات کی ہے۔

نگراں وزیراعظم امیدواروں سے ملاقات کےلیے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر ائرپورٹ پر اتوار کی شام کو پہنچے۔اور اجلاس کے بعد وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب جیکب آباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے ان کے بھانجے فہد ملک اور ضلعی ناظمہ جیکب آباد بیگم سعیدہ سومرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وہ قاف لیگ کا حصہ ہیں
 محمد میاں سومرو سینیٹ کے چیئرمین مسلم لیگ قاف کے پلیٹ فارم سےمنتخب ہوئے تھے،وہ غیر جانبدار نہیں مسلم لیگ سے وابستہ ہیں۔
عبد الزاق تھیم

فہد ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماموں نگراں وزیراعظم سےملاقات کےلیےنہیں بلکہ اپنے اہل خانہ کی خواتین کے استقبال کےلیے سکھر ائرپورٹ پہنچےہیں۔

پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کی سکھر ائرپورٹ پر ملاقاتوں کو انتخابات سے قبل دھاندلی کا حصہ قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ قاف کےامیدواروں کی نگراں وزیراعظم سےملاقات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نگراں وزیرعظم محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک جیکب آباد کے ایک حلقے سے مسلم لیگ قاف کے قومی اسمبلی کےلیے امیدوار ہیں جبکہ ان کی والدہ بیگم سعیدہ سومرو جیکب آباد کی ضلعی ناظمہ ہیں۔

جیکب آباد کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سٹی ناظم سجاد جکھرانی کو پولیس نےحال ہی میں بدعنوانی کےالزامات میں گرفتار کرلیا ہے۔سجاد جکھرانی نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کےامیدوار اعجاز جکھرانی کے چچازاد بھائی ہیں۔

جیکیب آباد پی پی کے ناظم گرفتار
 جیکب آباد کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سٹی ناظم سجاد جکھرانی کو پولیس نےحال ہی میں بدعنوانی کےالزامات میں گرفتار کرلیا ہے۔سجاد جکھرانی نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کےامیدوار اعجاز جکھرانی کے چچازاد بھائی ہیں۔

جکھرانی بھائیوں کا الزام ہےکہ انہیں نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی ہدایات پر تنگ کیا جا رہا ہے تا کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکیں۔

سکھر ائرپورٹ پر نگراں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر جسٹس (ر) عبدالرزاق تھیم ،سابق صوبائی وزیر منظور پنہور، سہراب سرکی، میر نصیر کھوسو اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں کی اکثریت انتخابات میں بھی مسلم لیگ قاف کی جیکب آبا د سے امیدوار ہے۔

نگراں وزیراعظم سےملاقات کرنے والے جسٹس (ر) عبدرزاق تھیم نے سکھر ائرپورٹ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محمد میاں سومرو سینیٹ کے چیئرمین مسلم لیگ قاف کے پلیٹ فارم سےمنتخب ہوئے تھے، وہ غیر جانبدار نہیں مسلم لیگ سے وابستہ ہیں۔

جبکہ پیپلز پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم سے ان کی ملاقات انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کےلیے نہیں عام ترقیاتی کاموں کے سلسے میں ہوئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ عوام جس جماعت کے ساتھ ہیں اس جماعت کےامیدوار کو کوئی دھاندلی سے ہرا نہیں سکتا۔

دھاندلی پر بات نہیں ہوئی
 پیپلز پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم سے ان کی ملاقات انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کےلیے نہیں عام ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہوئی ہے۔
سہراب سرکی

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی سکھر ائرپورٹ پر اجلاس کو انتخابات سے قبل دھاندلی کی منصوبہ بندی کا اجلاس قرار دیا ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و خیرپور سے امیدوار منظور وسان نے بی بی سی کو بتایا کہ نگراں حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ساٹھ فیصد دھاندلی ہو چکی ہے۔اب وہ بقیہ چالیس فیصد دھاندلی کو رکوانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سات دن رہ گئے ہیں مگر جیکب آباد اور خیرپور میں پولیس افسران کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر کر رہی ہے ’اگر وہ (الیکشن کمشن) غیر جانبدار ہیں تو نگراں وزیراعظم کی سکھر ائر پورٹ پر قاف لیگ کےامیدواروں سے ملاقات کا ازخود نوٹس لیں۔‘

اسی بارے میں
قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام
11 December, 2007 | پاکستان
مسلم لیگ (ق) سندھ میں متحرک
27 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد