’گھر والوں نے تیرہ ڈاکو مار دیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک گھر کے مکینوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیرہ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جو ڈکیتی کے نیت سے گھر میں داخل ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں میں اتوار کی صبح بیس سے زائد مسلح ڈاکو ایک زمیندار سردار نجیب کے گھر میں داخل ہوگئے۔ زمیندار پہلے سے چوکس تھے۔ گھر کے ملازمین اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تیرہ ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ زمیندار سردار نجیب نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ علاقے میں ڈکیتیوں کےوارتوں کی وجہ سے وہ چوکنے تھے اور پہرہ لگایا ہواتھا۔ان کے بقول انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی اور ٹرک سے پچیس کے قریب مسلح افراد اتر کر ان کے گھر کے قریب پہنچے ہیں، جس پر ملازمین نے گھر کی چھت پر مورچہ بنالیا جیسے ڈاکوؤں دیوار کو پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے تو ڈاکوؤں پرفائرنگ کی گئی جس پر ڈاکوؤں نے جوابی فائرنگ کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال سید جاوید حسین شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ زمیندار سردار نجیب کے ملازموں اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے تیرہ ڈاکوں ہلاک ہوگئے جبکہ باقی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او کے بقول زمیندار کے ملازمین کے مورچہ بند ہونے کی وجہ سے کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نےفرضی نام پر موبائیل فون کی سمیں لے رکھیں ہیں اور ان پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کر کے واردات کے لیے جاتے تھے۔ ڈی پی او جاوید شاہ کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو کی شاخت ہوگئی جس کے بعد گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو چھاپے مار رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ڈاکو دس قیدیوں کو اپنے ساتھ لے گئے 10 September, 2005 | پاکستان سیالکوٹ: پولیس مقابلہ، دس ہلاک24 September, 2006 | پاکستان حنا عرف راحیلہ ڈانسر سے ڈاکو؟20 April, 2007 | پاکستان کراچی تشدد کے واقعات تین ہلاک15 August, 2007 | پاکستان لیاری کی گینگ وار لوگ کی زندگی اجیرن19 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||