BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 15:48 GMT 20:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حنا عرف راحیلہ ڈانسر سے ڈاکو؟

چوبیس سالہ حنا عرف راحیلہ
چوبیس سالہ حنا عرف راحیلہ
کراچی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار ڈاکوؤں کے گروہ کی سربراہ لڑکی راحیلہ نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری ان کے شوہر کی مخبری پر ہوئی ہے۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمعرات کی صبح چوبیس سالہ حنا عرف راحیلہ کو ای بلاک میں رہائش پذیر ریٹائرڈ بینکر جلیل احمد کے گھر سے لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

ٹی پی او نارتھ ناظم آباد نعیم شیخ کے مطابق پولیس اورگینگ کا مقابلہ تب ہوا جب گینگ ڈکیتی کے بعد گھر سے باہر نکل رہا تھا۔

پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو عامر کو مار دیا گیا جبکہ عامر کا بھائی عابد زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

دونوں بھائی دو سال قبل جیل سے رہا ہوئے تھے اور جیل کے ساتھی غلام مصطفی عرف ارسلان کی معرفت راحیلہ سے مل کر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

حنا عرف راحیلہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے راحیلہ کوئٹہ کے ایک مزدور معیب الدین کی بیٹی ہے اور اپنی تین بہنوں سمیت سٹیج ڈانسر بننے کراچی آئی تھیں۔

پولیس کے مطابق سٹیج کے ابتدائی دنوں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے راحیلہ اور اس کی بہنیں گھروں میں صفائی کا کام بھی کرتی تھیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق راحیلہ نےپچیس لاکھ مالیت کا پہلا ڈاکہ اسے سٹیج پر ڈانس کا پہلا موقع دینےے والی بیگم ممتاز قریشی کے گھر میں ڈالا۔

 حنا عرف راحیلہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے راحیلہ کوئٹہ کے ایک مزدور معیب الدین کی بیٹی ہے جو اپنی تین بہنوں سمیت سٹیج ڈانسر بننے کراچی آئیں تھیں

راحیلہ اور اس کی بہنیں لبنیٰ، گڑیا اور نگینہ ایک عورت مہرالنساء عرف مہرو کے پاس رہتی ہیں، جو ان کی سرپرست بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے لوٹی ہوئی رقم زحمی لڑکے سے برآمد کی ہے جبکہ لوٹا ہوا سونا راحیلہ کے بریزیئر سے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو ملا جو انہوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی اخبارات نے راحیلہ گینگ کی گرفتاری کی خبر بڑی سنسی خیز انداز سے لگائی ہے اور اسے ’مقامی پھولن دیوی‘ قرار دیا ہے۔

ٹاؤن پولیس افسر نارتھ ناظم آباد نعیم شیخ کا کہنا ہے راحیلہ ڈاکو ضرور ہے لیکن اس کے خلاف قتل کاکوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن ڈکیتی کے دو مقدمے درج ہیں۔

پولیس کے مطابق راحیلہ اپنے گینگ کے ساتھ کار میں سوار ہوکر ڈاکے ڈالنے جاتی تھیں۔ جمعرات کی صبح جب پولیس مقابلہ ہوا تو اس کے ہاتھ میں روسی ساخت کی پستول نائن ایم ایم میخروف تھی۔

گرفتاری کے بعد راحیلہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے شوہر کی مخبری نےاسے گرفتار کروایا ورنہ وہ سب بچ نکلنے والے تھے۔

تفتیشی پولیس کے مطابق راحیلہ نے شکایت کی کہ ان کے شوہر محمد علی عرف سندھی بابو نے اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ بھی شادی کی ہوئی ہے اور وہ انہیں انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

چوری میں مطلوب
گنجے پن کا علاج کراتے وقت پکڑے گئے
بالی وڈمجرموں کی کہانی
بولی وڈ میں جرم کی دنیا کے اصل کرداروں پر فلم
پولیس مقابلہ
گھوٹکی: پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد