پھولن دیوی قتل کا مفرورملزم گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی پولیس نے چمبل وادی کی مشہور ڈاکو اور سیاستدان پھولن دیوی کے قتل کے اہم ملزم شمشیر سنگھ رانا کو کولکتہ سے گرفتار کیا ہے۔ شمشیر سنگھ رانا دو سال قبل دلی کی تہاڑ جیل سے فرار ہو گیا تھا۔ دلی کے پولیس کمشنر کے کے پال نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شمشیر سنگھ رانا کو پیر کو کولکتہ سے گرفتار کرنے کے بعد اب دلی لایا گیا ہے۔ پچیس جولائی سن دو ہزار ایک میں پھولن دیوی کو دلی میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شمشیر سنگھ رانا کو پھولن دیوی کے قتل کے کچھ روز بعد ہی گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس کے مطابق اس نے اپنا جرم قبول بھی کیا تھا۔ کے کے پال نے مزید بتایا کہ ’جیل سے فرار ہونے کے بعد شمشیر سنگھ رانا سب سے پہلے مراد آباد گئے اور پھر انہوں نے رانچی پہنچ کر سنجے گپتا کے نام سے ایک فرضی پاسپورٹ بنوایا۔ تاہم وہ دبئی، کابل اور قندھار ہوتے ہوئے کولکتہ پہنچے تھے‘۔
مسٹر پال کا کہنا تھا کہ رانا رانچی میں کوئلے کی تجارت شروع کرنا چاہتے تھے اور اسی سلسلے میں کولکتہ گئے تھے۔ پھولن دیوی کا شمار انیس سو اسّی کی دہائی میں سب سے خطرناک ڈاکوؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ اجتماعی زیادتیوں کا بدلہ لینے کے لیے اعلی ذات کے 22 افراد کا قتل کیا تھا۔ شمشیر سنگھ رانا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں یہ قبول کیا تھا کہ پھولن دیوی نے بائیس ٹھاکروں (اونچی ذات) کا قتل کیا تھا اور ایک ٹھا کر ہونے کے ناطے اس پھولن دیوی نے انیس سو تیراسی میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور انیس سو چورانوے تک وہ جیل میں تھیں۔ اور پھر انیس سو چھیانوے میں پھولن دیوی نے لوک سبھا کی رکنیت حاصل کی تھی۔ انیس سو اٹھانوے میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اگلے سال ایک بار پھر وہ رکن پارلیمان بنی تھیں۔ مشہور ہدایت کار شیکھر کپور نے پھولن دیوی کی زندگی پر مبنی فلم ’بینڈ کوین‘ بنا کر انہیں ایک لافانی کردار بنا دیا تھا۔ | اسی بارے میں پھولن دیوی کی یاد اور اثر ابھی زندہ ہے 28 April, 2004 | انڈیا پھولن دیوی کا قاتل فرار17 February, 2004 | آس پاس کرناٹک: بھارتی وزیرکااغوا26.08.2002 | صفحۂ اول بنگلہ دیش میں بارہ ’چور‘ ہلاک30.04.2003 | صفحۂ اول بھارتی ڈاکوؤں کے انوکھے مقابل 27 August, 2005 | انڈیا مسروقہ ’غربت‘ بازیاب28.04.2003 | صفحۂ اول نعلینِ مبارک چوری01.08.2002 | صفحۂ اول کراچی میں ڈکیتی، آٹھ ہلاک19.04.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||