BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پھولن دیوی کی یاد اور اثر ابھی زندہ ہے
پھولن دیوی
پھولن دیوی: بھارت میں کالعدم قرار دی گئی معروف ترین شخصیت
بھارتی شہر مرزا پور میں اگرچہ اب پھولن دیوی تو موجود نہیں ہیں لیکن ان کی ڈرامائی زندگی کی اثر اور یادیں اب بھی زندہ ہیں۔

پیر کو بہت سے لوگوں نے یہاں بھارت کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالے لیکن پھولن دیوی کی یادیں ان کے ذہنوں سے ابھی نہیں نکل سکی ہیں۔ یہ وہ عورت تھی جس نے سیاستدان بننے کے لیے جرائم کا راستہ ترک کردیا لیکن تین برس قبل دہلی میں وہ تین مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور ہلاک ہوگئیں۔

پھولن دیوی کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ وہ بے خوف، پکے ارادے کی مالک اور اشتعال انگیز خاتوں تھیں جن کی زندگی کے حالات و واقعات کسی فلمی کہانی کی مانند ہیں۔

مرزا پور میں ایک مقامی سکول کے استاد محمد کجنپور حسین کا کہنا ہے ’مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت یہاں کا رکن پارلیمان کون ہے۔ میں نے ووٹ بھی نہیں ڈالا ہے مجھے صرف پھولن دیوی کا نام پتا ہے۔

مقامی حزب اختلاف کی جماعت کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی، جس کی نمائندگی پھولن دیوی نے کی، اب تک پھولن دیوی کے اثرات کا فائدہ اٹھارہی ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے علاوہ بھی کئی مسائل موجود ہیں لیکن لوگ اب بھی پھولن دیوی اور اس کی جماعت کے لیے نرم دل رکھتے ہیں۔

تاہم پارٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ سماج وادی نے علاقے کی بہتری کے لیے بہت کچھ کیا بھی ہے۔ اس بار جماعت کے امیدوار شردا پرساد بند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت علاقے میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر ضرور جیتے گی۔ ’ہمماری پالیسی سے غریب اور معاشی طور پر محروم افراد کو فائدہ ہوگا، ایسے لوگوں کو جن کی زندگی پھولن دیوی کی طرح تلخ حقائق سے بھری ہے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد