BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 February, 2004, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پھولن دیوی کا قاتل فرار
پھولن دیوی
پھولن دیوی تابوت میں
اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک ڈاکو سے سیاستدان بن جانے والی پھولن دیوی کے قتل کا مرکزی ملزم منگل کو دہلی کی جیل سے بظاہر ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے ساتھ فرار ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پھولن دیوی کے قتل کے الزام میں سن دو ہزار ایک سے ملک کی مشہور ترین تہاڑ جیل میں قید شمشیر سنگھ رانا نامی یہ ڈاکو منگل کی صبح فرار ہو گیا ہے۔ تاہم اس واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ہندی نیوز چینل ’ آج تک‘ کے مطابق شیر سنگھ رانا کو منگل ہی کے روز عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا۔ وہ پولیس اہلکاروں کے پہرے میں جیل سے نکلا جو دراصل اس کے ڈاکو ساتھی تھے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

شیر سنگھ رانا کو دہلی میں پھولن دیوی کے قتل کے کچھ ہی روز بعدگرفتار کر لیا گیا تھا اور پولیس کے مطابق اس نے اقرارِ جرم بھی کر لیا تھا۔

شیر سنگھ کا کہنا تھا کہ اس نے پھولن دیوی کے ہاتھوں انیس سو اکیاسی کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اعلیٰ ذات کے بائیس افراد کی ہلاکت کا بدلہ لیا تھا۔

پھولن دیوی کہ کہنا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کے ہاتھوں اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کا بدلہ لیا تھا۔

پھولن دیوی کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے جب وہ اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں، تین نقاب پوشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پھولن دیوی اس وقت بھارتی پارلیمان کی رکن تھیں۔

پھولن دیوی کو انیس سو اسی کی دہائی کی سب سے خطرناک ڈاکو تصور کیا جاتا تھا۔ جس کے بعد ہدایتکار نے پھولن دیوی کی زندگی پر فلم بنا کر انہیں ایک لافانی کردار بنا دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد