شہباز شریف جلسہ، مسلح شخص گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نواز کےصدر شہباز شریف کے جلسہ میں ایک مسلح شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کر لی گئی۔ شہباز شریف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں رکن قومی اسمبلی سردار عادل عمر کے انتخابی حلقہ ایک سو انتیس میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔ تاہم شہباز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل ہی ایک شخص کو حراست لیا گیا جس سے پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیےگئے شخص کا نام رفیق ہے اور پولیس نے اس کے خلاف ناجائز اسحلہ رکھنے کے الزام مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شہباز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ فروری کا دن حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے لیے یوم حساب بنادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ فروری کو عوام مسلم لیگ نواز کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ قاف کو دریا برد کردیں گے۔ انہوں نےسابق وزیر اعلیْ پنجاب چودھری پرویز الہیْ پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ ڈیرہ ارب سے وزیر اعلیْ ہاؤس تعمیر کرایا گیا جبکہ ایک نئے جہاز اور ہیلی کاپٹر خریدنے پر بھی عوام کے اربوں روپے ضائع کردیئے۔ شہباز شریف نےاعلان کیاکہ ان کی جماعت بر سراقتدار آ کر عالی شان وزیراعلیْ ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے۔ شہباز شریف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں لاہور کے انتخابی حلقہ ایک سو اٹھارہ شاہدرہ میں بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ | اسی بارے میں بیت اللہ کی دھمکی پر غور15 December, 2007 | پاکستان ’بینظیر بھٹو کو قتل کی دھمکیاں‘23 October, 2007 | پاکستان ’الیکشن نہ لڑنا بڑی برائی ہے‘28 January, 2008 | پاکستان مقامی طالبان کی حکومت کو دھمکی04 January, 2008 | پاکستان مولانا کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں: طالبان09 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||