BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 January, 2008, 21:19 GMT 02:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’الیکشن نہ لڑنا بڑی برائی ہے‘

شہبام شریف اور نواز شریف کے کاعذات مسترد ہو چکے ہیں
مسلم لیگ نواز کے سربراہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے خدشات کے باوجود ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی کیونکہ انتخابات میں حصہ لینا ایک چھوٹی اور حصہ نہ لینا ایک بڑی برائی ہے۔

پیر کے روز پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ تمام دنیا کو یہ معلوم ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ہے جبکہ مسلم لیگ قاف کا اسٹبیلشمنٹ، انتظامیہ اور پولیس کے علاوہ کوئی سہارا نہیں ہے۔ ان کے بقول مسلم لیگ قاف کو اپنی شکست سامنے نظر آرہی ہے اور ان کی یہ بھول ہے کہ قاف لیگ فراڈ کر کے کامیاب ہوجائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’میں مسلم لیگ قاف کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اپنے حربوں سے باز آجائیں ورنہ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جس کی قوم متحمل نہیں ہوسکتی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کے بے شمار ثبوت پیش کیے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ ان کے بقول چیف الیکشن کمشنر ایک کٹھ پتلی الیکشن کمشنر ہیں اور ان کو فیصلہ کرنے کی اجارت نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجود حکومت شفاف انتخابات کرانے کے اہل نہیں ہیں اور اس تمام صورت حال کا واحد حل ہے کہ حکومت کا مستعفیْ ہو اور عبوری حکومت قائم کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نواز عبوری حکومت کی بات کرتی ہے قومی حکومت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ قاف کی طرف سے ووٹرز میں پندرہ پندرہ سو کے منی آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور اس طرح ایک منی آرڈر ایک کروڑ پتی کاروباری کو بھی ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ آباد میں تحصیل ناظم نے ایک سرکاری سکول میں سرکاری ملازمیں کو مسلم لیگ قاف کے امیدوار کے پولنگ بیگ تیار کرتے ہوئے پکڑا ہے لیکن پولیس نے الٹا تحصیل ناظم اور مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو دھاندلی کے لیے استعمال کررہی ہے تاہم مسلم لیگ کے کارکنوں اور عوام اس کے خلاف دیوار بن جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ آئندہ چند دنوں میں ان کی جماعت انتخابات میں دھاندلی کےثبوت کےساتھ ایک حقائق نامہ جاری کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد