BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 January, 2008, 14:01 GMT 19:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھاندلی کے خدشات بے بنیاد‘

محمد صادق
’عبدالستار ایدھی سے ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا‘
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اعلٰی ترین سطح پر واضح کرچکی ہے کہ عام انتخابات صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ منعقد کروائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے یہ بات امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کے اس بیان پر کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے غیرجانبدارانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کے بارے حکومت اپنے عزم پر قائم ہے اور ان خدشات کو بےبنیاد قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اس عزم پر آج بھی قائم ہے۔ تاہم انہوں نے بی بی سی سے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیا۔

انتخابات کی نگرانی کے لیئے بین الاقوامی مندوبین کی تعداد کے بارے میں محمد صادق نے کہا کہ ساڑھے تین سو کو ویزے جاری کیئے جا چکے ہیں جبکہ کئی سفارتخانے اپنے سٹاف کو بھی یہ ذمہ داری سونپیں گے۔

دولت مشترکہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان سے رکنیت کی بحالی کے لیئے رابطے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں آج امریکی حکام ان کا پاسپوٹ حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان کی شناخت سمجھے جانے والے عبدالستار ایدھی سے ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا۔

محمد صادق نے کہا کہ حکومت پاکستان اس بارے میں امریکیوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام کی جانب سے ایدھی کے خلاف بےدخلی کا کوئی حکم نہیں ہے۔

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا صدر پرویز مشرف اور اسرائیلی وزیر دفاع کی ملاقات اتفاقیہ تھی جس کا نہ کوئی ایجنڈا تھا اور جس کا کوئی ’فالواپ‘ بھی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بگلیہاڑ ڈیم کے مسئلے پر غیر جانبدار ماہرین کی متعین کردہ حدود کی پاسداری کرے گا۔

اسی بارے میں
’سب دھاندلیوں کی ماں‘
26 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد