بلوچستان میں سردی کی نئی لہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سردی کی لہر آئی ہے اور قلات اور نوشکی میں برف باری سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی کے پائپ پھٹ گئے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی بارہ سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ماہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں معمول سے بڑھ کر بارشیں ہوئی ہیں۔ قلات اور نوشکی میں اس ماہ یہ دوسری مرتبہ برف باری ہو رہی ہے جس سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ قلات میں بڑی تعداد میں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی کے پائپ پھٹ جانے سے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا اور گیس کے دباؤ میں کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی صحافی محمود آفریدی نے بتایا ہے کہ اکثر دیہاتوں کو جانے والے راستے بند ہیں اور قلات کے قریب پہاڑی سلسلہ ہربوئی میں کوئی دو فٹ تک برف پڑی ہے۔ ہربوئی صنوبر کے جنگلات کے حوالے سے مشہور ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح بعض مقامات پر ہلکی برف پڑی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کا درجہ حرات آج صبح دس بجے منفی سات اور قلات کا منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر نوشکی اور قریبی علاقوں میں برف پڑی ہے جس سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی سرحد کے قریب واقع تحصیل تفتان کے نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے کئی علاقوں کو جانے والے راستے بند ہو گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ اس ماہ بارشوں سے کئی علاقوں میں خشک سالی کی شدت میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قلات، دالبندین، کوئٹہ، نوشکی اور ادھر ژوب، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں معمول سے بڑھ کر بارشیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ تین سال پہلے تک دالبندین اور چاغی کے علاقوں سے لوگوں نے پانی کی قلت کی وجہ سے نقل مکانی شروع کر دی تھی۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے زراعت اور باغبانی پر اچھے اثرات پڑیں گے اور دو روز بعد مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان، برفباری کا سلسلہ جاری09 January, 2008 | پاکستان بلوچستان کی بارش، زندگی متاثر 16 January, 2008 | پاکستان بلوچستان: آٹے کا بحران جاری06 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں بجلی کا شدید بحران04 January, 2008 | پاکستان 200 سےزائدہلاک، سینکڑوں لاپتہ03 July, 2007 | پاکستان بلوچستان: امدادی کام میں دشواریاں28 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||