BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 January, 2008, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان کی بارش، زندگی متاثر

بلوچستان میں بارشیں
شدید بارشوں سے کچے مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے نوکنڈی میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہے جبکہ تربت سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کی گئی خیمہ بستوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور ندی نالے پانی سے بھر گئے ہیں۔

خیموں میں رہائش پذیر متاثرین کو پہلے ہی اس بات کی شکایت تھی کہ انہیں بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی دستیاب نہیں ہیں اور خدشہ ہے کہ صورتحال بارشوں سے مزید بگڑ سکتی ہے۔

نوکنڈی سے مقامی صحافی سعید نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ قریب کی مسجدوں اور پکی عمارتوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

ایران کی سرحد کے قریب واقع شہر ماشکیل سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ سیندک میں ڈیڑھ فٹ تک اور تفتان میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

بارشوں کا سلسلہ صوبے کے تقریبا تمام علاقوں میں جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین روز سے جاری بارشوں سے راستے بند ہو گئے ہیں اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کوئٹہ میں بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور نکاسی آب کی نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں گندا پانی بہہ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں پچیس اور قلات میں چوبیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ
11 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد