بلوچستان: بارشیں شروع ہوگئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ اتوار کو شام سے شروع ہو گیا ہے اور محکمۂ موسمیات نے اٹھائیس تاریخ تک مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، جیونی، پسنی اورماڑہ لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمۂ موسمیات کے حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ تین روز تک شدید بارشوں سے سمندر میں جانا موزوں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ حکام نے کہا ہے کہ ان بارشوں سے جنوبی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے آسکتے ہیں۔ سنیچر کو پسنی کے علاقے میں تقریباً آٹھ کشتیاں اور لانچیں ڈوب گئیں اور درجن بھر کشتیوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ تقریباً سات مکانوں کا دیواریں بھی گر گئی ہیں۔ تربت میں گزشتہ چند روز سے حالات کشیدہ ہیں میرانی ڈیم کے کے قریب آباد علاقوں سے لوگ پہلے سے نقل مکانی کرکے خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ میرانی ڈیم میں پانی کی سطح پہلے سے خطرناک حد عبور کر چکی ہے اور سپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ تین روز پہلے تربت میں کچھ مزدور سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے جنھیں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے نکال لیا تھا۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں سیلاب، تباہ کاری08 August, 2006 | پاکستان بلوچستان: سیلاب سے ستر ہلاکتیں11 February, 2005 | پاکستان بلوچستان میں سیلاب سے 22 ہلاک10 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||