BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیر حسین، سومرو تقرریاں غیر آئینی

محمد میاں سومرو
سینیٹ کے چیئرمین کو نگران وزیراعظم نہیں بنایا جاسکتا: عابد حسن منٹو
پاکستان کی غیر موجود قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین جو اٹھارہ فروری کے مجوزہ انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں انہیں قائم مقام صدر مملکت بنائے جانے اور سینٹ کے حاضر سروس چیئرمین کو نگران وزیراعظم بنانے کے اقدامات کو بعض قانونی ماہرین ماورائے آئین قرار دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سینئر وکیل عابد حسن منٹو نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ آئین وہ آئین رہا ہی نہیں جو قوم کے منتخب نمائندوں نے اتفاق رائے سے بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ضیاءالحق اور اب پرویز مشرف نے انیس سو تہتر کے متفقہ آئین میں اپنی سیاسی ضروریات کے تحت اتنی ترامیم شامل کیں ہیں کہ آئین کا حلیہ ہی بگڑ گیا ہے۔

لیکن ان کے بقول جس شکل میں بھی آئین موجود ہے اس کے تحت سینیٹ کے چیئرمین کو نگران وزیراعظم نہیں بنایا جاسکتا۔

’چیئرمین سینیٹ کا عہدہ آئینی ہے اور اس عہدے کا آئین میں جو دوسرا کردار متعین ہے وہ ہے صدر مملکت کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینا۔ اس لیے انہیں نگران وزیراعظم بنانا خلاف آئین ہے۔‘

عابد حسن منٹو کا کہنا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے ہوتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر کو قائم مقام صدر بنانے کی آئین اجازت نہیں دیتا۔

جب ان سے پوچھا کہ آئین کی شق49(2) میں لکھا ہے کہ صدر کے بیرون ملک ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ یا سپیکر قائم مقام صدر بن سکتے ہیں تو عابد حسن منٹو نے کہا ’سپیکر یا کے بعد آتا ہے جب چیئرمین سینیٹ موجود ہے تو پھر یا کا تو معاملہ ہی ختم ہوگیا۔‘

’ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ چیئرمین سینیٹ کو وزیراعظم بنا دیں اور کہیں کہ وہ تو اب دستیاب نہیں ہیں اس لیے سپیکر کو قائم مقام صدر بناتے ہیں۔ یہ سارا کام غلط ملت ہے، سب کچھ صدر مشرف اپنی صوابدید پر کر رہے ہیں جو کہ ماورائے آئین ہے۔‘

 ’سینیٹ کا چیئرمین نگران وزیراعظم تو بن سکتا ہے لیکن وزیراعظم نہیں۔ آئین میں نگران وزیراعظم کی اہلیت کےبارے میں کچھ نہیں لکھا۔‘
اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم

اس بارے میں اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم سے جب دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہے کوئی کام غلط نہیں ہوا۔

جب ان سے پوچھا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے دیگر فرائض کا آئین خود ہی تعین کر رہا ہے تو ایسے میں وہ نگران وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری صدر کا صوابدید ہے۔

’سینیٹ کا چیئرمین نگران وزیراعظم تو بن سکتا ہے لیکن وزیراعظم نہیں۔ آئین میں نگران وزیراعظم کی اہلیت کےبارے میں کچھ نہیں لکھا۔‘

جب ان سے پوچھا کہ ایک شخص جو ایک سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہا ہے اور انتخابات سے چند ہفتے قبل وہ کیسے قائم مقام صدر بن سکتا ہے تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ اگر کسی وجہ سے چیئرمین سینیٹ دستیاب نہیں تو پھر صدر کی غیر موجودگی میں سپیکر قومی اسمبلی ان کے فرائض انجام دیں گے۔

موجودہ اٹارنی جنرل کا موقف اپنی جگہ لیکن ایک سابق اٹارنی جنرل اور سینئر وکیل قاضی محمد جمیل کی رائے ان کی تشریح کے برعکس ہے۔

سپیکر عامر حسین
جب چیئرمین سینیٹ موجود ہوں ایسے میں سپیکر کو قائم مقام صدر نہیں بنایا جاسکتا۔

’سینیٹ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوئے بنا نگران وزیر اعظم نہیں بنایا جاسکتا اور جب چیئرمین سینیٹ موجود ہوں ایسے میں سپیکر کو قائم مقام صدر نہیں بنایا جاسکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں چیئرمین سینیٹ ہوتے ہوئے محمد میاں سومرو کو نگران وزیر اعظم بنانا اور چیئرمین سینیٹ کے ہوتے ہوئے سپیکر کو قائم مقام صدر بنانے کو دونوں فیصلے آئین کے خلاف ہیں۔

قانونی ماہرین کا نکتہ نظر ایک طرف لیکن بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کا ایک انوکھا ملک ہے جہاں ٹریفک لائٹ کی خلاف ورزی پر تو سزا ملتی ہے لیکن آئین توڑنے پر آج تک کسی کو سزا نہیں ملی۔

ان کے مطابق شاید یہی وجہ ہے کہ صدر جنرل پرویزمشرف کہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات دیگر ممالک سے مختلف ہیں اور ایسے میں مغربی ممالک کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
اسمبلی جو مدت پوری کر گئی
14 November, 2007 | پاکستان
بینک سے وزیر اعظم ہاؤس
15 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد