BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 21:56 GMT 02:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینک سے وزیر اعظم ہاؤس

سومرو کی سیاسی زندگی کا آغاز سندھ کے گونر کی حیثیت سے ہوا
محمد میاں سومرو کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ہے۔ ان کے مرحوم والد احمد میاں سومرو ایک معروف پارلیمنٹرین رہے ہیں۔ وہ مغربی پاکستان کے ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

میاں محمد سومرو انیس اگست انیسں سو پچاس میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فورمین کرسچن کالج سے بی ایس سی کی ڈگری امیتازی پوزیشن کے ساتھ حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی فزکس کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے امریکہ سے آپریشنز منیجمنٹ میں ماسڑز کیا۔

سومرو ایک بینکار ہیں اور سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ملک میں اور بیرون ملک مختلف ملکی اور غیر ملکی بینکوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

وہ انٹرنیشنل بینک آف یمن میں جنرل مینجر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

وہ فیصل اسلامک بینک آف بحرین ، بینک آف امریکہ میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے مختلف بینکوں جن میں مسلم کمرشل بینک فیڈرل بینک آف کا آپریٹوز اور زرعی ترقی بینک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور نیشنل بینک کے صدر بھی رہے۔

جنرل پرویز مشرف نے ان کو مئی سن دو ہزار میں سندھ کا گورنر تعنات کیا اور یہاں سے ہی ان کی سیاسی زندگی کا آغاز ہوتا ہے اور انہوں نے سینٹ کے رکن کی انتخاب لڑنے کے لئے دسمبر دو ہزار دو میں گورنر کے عہدے سے استفیٰ دیا۔

میاں محمد سومرو چوبیس فروری سن دو ہزار تین میں سینیٹر منتخب ہوئے اور بارہ مارچ سن دو ہزار تین میں وہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

کئی لوگوں کا خیال یہ ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف چاہتے تھے کہ کوئی ایسا شخص چیئرمین سینیٹ ہو جس کے سیاسی عزائم نہ ہو کیوں کہ ان کے بیرون ممالک دوروں کے دوران چیئرمین سینیٹ ہی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتا ہے۔

یوں سومرو جنرل پرویز مشرف کے معیار پر پورا اترتے تھے اور ان کو چیئرمین سینیٹ منتخب کیا جاتا ہے۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دھیمے اور ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور انہوں نے سینیٹ کی کارروائی کے دوران انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا حالانکہ پاکستان کی سیاست میں خاصی گرما گرمی رہی۔

میاں محمد سومرو سیاسی بیان بازی سے گریز کیا اور بہت کم سیاسی بیان دیے اس کی وجہ شاہد یہ بھی تھی کہ ان کے چند ایک بیانات متنازعہ بنے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد