انشورنس پریمیم بڑھانے پر غور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انشورنس کمپنیاں ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں نقصانات کا اندازہ لگارہی ہیں۔ یہ کمپنیاں مستقبل میں ہنگاموں کی نذر ہونے والی کاروں اور موٹرسائیکل مالکان سے زائد پریمیم وصول کرنے پر غور کررہی ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے اپنے ممبران سے رائے مانگی ہے کہ کیا موجودہ پالیسی ہولڈروں سے ایک ہزار روپے زائد وصول کرنے سے نقصانات کے کلیم کی رقم دینے میں کمپنیوں کو مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انشورنس کمپنیوں نے اب تک کے تخمینے کے مطابق آٹھ سے دس ارب روپے نقصان کا اندازہ لگایا ہے جس کی ادائیگی متاثرہ پالیسی ہولڈروں کو کرنا پڑے گی۔ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی ممبر کمپنیوں کو تجویز دی ہے کہ موجودہ پالیسی ہولڈروں سے ایک ہزار روپے زیادہ رقم پریمیم کی مد میں وصول کرنے سے انشورنس کمپنیوں کو نقصانات کے کلیم کی رقم دینے میں اپنی مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
نقصانات کے تخمینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب تک تو انشورنس کمپنیاں نقصانات کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہیں کیوں کہ انشورنس کرانے والے پالیسی ہولڈروں کا نیٹ ورک بہت بڑا ہے اور اس میں ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کلیم داخل کرائے جارہے ہیں اسی طرح اسے ترتیب میں بھی لایا جارہا ہے لیکن اس وقت کل نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انشورنس کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ انشورنس والی املاک کے کلیم دس ارب روپے سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ہنگاموں کے دوران سب سے زیادہ نقصان کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ہوا ہے جہاں گاڑیوں کے علاوہ بینک برانچیں، کارخانے، پیٹرول پمپ، ریلوے کی املاک اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے یا جلایا گیا ہے۔ حکومت نےاب تک تین دن کے ہنگاموں کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ اسّی ارب سے سو ارب روپے لگایا ہے جس میں سب سے زیادہ یعنی پچاس ارب روپے سے زیادہ کا نقصان صرف ریلوے کی تنصیبات کو پہنچایا گیا ہے جس کی انشورنس بھی نہیں تھی۔ | اسی بارے میں بینظیر قتل: سوگ و احتجاج جاری رہا29 December, 2007 | پاکستان پرتشدد احتجاج میں کمی30 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہزاروں کے خلاف مقدمات درج31 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، فوج الرٹ28 December, 2007 | پاکستان پنجاب، سرحد اور کشمیر میں احتجاج28 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||