BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 January, 2008, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غیر ملکی کارروائی حملہ تصور ہوگی‘

محمد صادق
پاکستان کے جوہری اثاثے بالکل محفوظ ہیں: محمد صادق
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حدود کے اندر کسی بھی غیر ملکی فوجی کارروائی کو حملہ تصور کیا جائے گا۔

ترجمان محمد صادق نے دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ’پاکستان کی اجازت کے بغیر ملک کے اندر جو بھی غیر ملکی فوجی کارروائی ہوئی اسے حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا اسی طرح جواب دیاجائے گا۔‘

وزارت خارجہ کے ترجمان ایک سوال کے جواب میں خبردار کیا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے بالکل محفوظ ہیں اور یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ انہیں کس طرح محفوظ رکھا جائے۔

غیرملکی صحافی نکولس شمڈل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ صحافی نہیں تھا بلکہ ریسرچ ویزے پر پاکستان آیا تھا اوراسے بےدخل بھی نہیں کیا گیا۔

 ڈینئل پرل واقعہ کے بعد حکومت پاکستان کسی کو بھی اس طرح کے ایڈونچر کی اجازت نہیں دے سکتی۔
محمد صادق

انہوں نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے کہ شمڈل کو پاکستان کے بارے میں کوئی تنقیدی مضمون لکھنے پر بے دخل کیا گیا ہے بلکہ انہیں ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نکولس شمڈل نے پاکستانی حکام کو اطلاع دیے بغیر شدت پسندوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایسے لوگوں سے ملاقات کی جن کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ’ڈینیئل پرل واقعہ کے بعد حکومت پاکستان کسی کو بھی اس طرح کے ایڈونچر کی اجازت نہیں دے سکتی‘۔

صدر بش کے ایران سے متعلق حالیہ بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ وہ خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا اور نہ ہی کوئی ایسا بحران چاہتا ہے جس سے خطے کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ صدر پرویز مشرف بیس جنوری سے یورپ کے آٹھ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر نگران کابینہ کے اراکین اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ برسلز، پیرس، ڈیووس اور لندن کا دورہ کریں گے۔

صدر برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا سمیت یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے خطاب بھی کریں گے۔

اسی بارے میں
مقاصد پورے ہو گئے: مشرف
15 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد