BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 January, 2008, 00:05 GMT 05:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں امریکی سکول پر حملہ
امریکی سکول پر حملہ
حملہ آوروں نے سکول کو بس کو نذر آتش کر دیا
فلسطین کے علاقےشمالی غزہ میں مسلح افراد نے ایک پرائیوٹ امریکی سکول پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

حماس کے ترجمان احیاب گھسین نے کہا’حملہ آوروں کا مقصد امریکی صدر کےمشرق وسطیٰ کے دورے پر احتجاج کرنا تھا تو بھی احتجاج کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔یہ مجرمانہ کارروائی ہے اور اس کا کھوج لگایا جائے گا۔‘

مسلح افراد نے سکول کی بس کو جلا دیا اور کمپیوٹر کے آلات کو چوری کر لیا۔پچھلے دو دونوں امریکی سکول پر دوسرا حملہ تھا۔اس سے ایک روز پہلے سکول کی عمارت پر ایک میزائیل داغا کیا گیا تھا۔

حماس جس کا اس علاقے پر کنٹرول ہے، نے سکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سکول پر حملے کا تعلق امریکی صدر جارج بش کے مشرق وسطیٰ کے دورے سے ہے۔

ایک اور واقعے میں جنوبی غزہ میں حماس کے ایک پولیس اہلکار کی لاش ملی ہے۔

سکول کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حملہ رات کو کیا گیا۔حملہ آوروں نے چوکیدار کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد سکول میں توڑ پھوڑ کی۔اس حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

سکول کے ڈائریکٹر نے کہا ’یہ تعلیم کے خلاف دہشگردی ہے۔‘

حملہ آور سکول میں ایک پمفلٹ بھی چھوڑ کر گئے جس میں انہوں نے اپنے آپکو القاعدہ کا اتحادی بتایا ہے اور دھمکی دے کہ وہ مذید ایسے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سکول کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسلام کے دشمن فلسطینی نوجوانوں کو تباہ کرنے کی شازش کر رہے ہیں۔

حملے کا نشانہ بننے والا سکول مشرق وسطیٰ میں پرائیوٹ امریکی سکولوں کی ایک شاخ ہے۔ اس سکول میں امریکی شہریت رکھنے والا کوئی استاد نہیں ہے اور تمام اساتذہ فلسطینی ہیں۔سن دو ہزار پانچ میں اس سکول میں پڑھانے والے دو غیر ملکی اساتذوں کے اغوا کے بعد تمام غیر ملکی سٹاف وہاں سے چلا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد