BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 January, 2008, 19:58 GMT 00:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بدلہ نہیں، حقائق جاننا چاہتے ہیں‘

 بینظیر
میں، میرے بچے، تاریخ اور عوام وہ حقائق جاننا چاہتے ہیں: آصف زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی جماعت کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش مقتول لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کمیشن کی طرز پر کروانے کے لیے اقوام متحدہ کو ان کی درخواست روانہ کرے۔

بینظیر بھٹو کے آبائی گھر نوڈیرو ہاؤس میں جمعرات کو ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ کسی سے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کا بدلہ نہیں چاہتے مگر ان کا خاندان ،عوام اور تاریخ حقائق جاننا چاہیں گے۔

آصف زرداری نے کہا ان کی جماعت نے کبھی بدلے کی بات نہیں کی اور وہ ،ان کے بچے ،تاریخ اور عوام وہ حقائق جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی سربراہ بینظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما تھے۔

آصف علی زرداری کی نوڈیرو میں یہ تیسری اخباری کانفرنس تھی جس میں ان کا لب ولہجہ گزشتہ دو اخباری کانفرنسوں سے مختلف تھا۔

اقوام متحدہ کے کمیشن کی تشکیل کے لیے تیار کی گئی درخواست صدر مشرف کو نہیں نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کو بذریعہ ڈاک روانہ کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر کی طرف سے روانہ کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کی درخواست اقوام متحدہ کو نہ بھیجی تو اڑتالیس گھنٹوں کے بعد پیپلز پارٹی اقوام متحدہ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرے گی۔

سیاہ لباس پہنے آصف زرداری نے پیپلزپارٹی اور مشرف حکومت کے درمیاں قومی مفاہمت اور سوئس مقدمات کے بارے میں پوچھے گئے کئی سوالات کےجوابات دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صرف اقوام متحدہ کی درخواست پر اپنے آپ کو محدود کریں گے۔

صدر مشرف کی جانب سے تعزیت کے لیے نوڈیرو آنے کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے بارے میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ان کی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ نے انہیں اس قسم کی اجازت نہیں دی۔

نوڈیرو میں آصف زرداری کی اخباری کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم،یوسف رضا گیلانی اور جہانگیر بدر بھی موجود تھے۔

بینظیر کے بعد کون؟
پیپلز پارٹی کی باگ ڈور اب کون سنبھالے گا
اسی بارے میں
سندھ کیوں جل رہا ہے؟
29 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد