طالبان کی طرف سے دعوے کی تردید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک طالبان پاکستان نے وزارت داخلہ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہے۔ حال ہی میں قائم ہونے والی تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیر جاوید اقبال چیمہ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی جو انہوں نے جمعہ کی شام کو اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ مولوی عمر نے کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ بینظیر کا قتل ایک سیاسی معاملہ ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ اس میں حکومت یا اس کی ایجنسیاں ملوث ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھٹو خاندان کے ساتھ کافی عرصہ سے یہ سلسلہ جاری ہے ، پہلے اس خاندان کے تین افراد ذولفقار علی بھٹو، شاہ نواز بھٹواور مرتضی بھٹو کو قتل کیا گیا اور اب بے نظیر کو ہلاک کیا گیا تو یہ وہی پرانی دوشمنی کا تسلسل ہے جو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کےلیے کیا گیا ہے‘۔
اس سے پہلے حکومت پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ بینظیر بھٹو کی خودکش حملے میں ہلاکت کے ذمہ دار قبائلی علاقوں میں طالبان کے کمانڈر بیت اللہ محسود ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نےحکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ حملے کے لیے بیت اللہ محسود ذمہ دار تھے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کےمطابق حکومت قبائلیوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے اور انہیں کچلنے کے لیے اس قسم کے الزامات لگا رہی ہے۔ پہلے بھی حکومت نے یہ الزام لگایا کہ اسامہ بن لادن باجوڑ میں ہیں اور اب یہ الزام عائد کیا گیا ہے تو ان سب باتوں کا مقصد قبائلیوں کو بدنام کرنا ہے۔ | اسی بارے میں ’بیت اللہ محسود ذمہ دار ہیں‘28 December, 2007 | پاکستان اب یہ علم کون اٹھائےگا؟28 December, 2007 | پاکستان پاکستان کے لیے اب کیا؟28 December, 2007 | پاکستان محترمہ کو روکنا ناممکن تھا: مخدوم29 December, 2007 | پاکستان زرداری سے مشرف کی تعزیت29 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||