جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما مرید بگٹی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاہے۔ مرید بگٹی کے اغواء کے بعد بگٹی قبیلے کے لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے ضلع جعفرآباد کے صدر غلام حسین بگٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جماعت کے ایک رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن مرید بگٹی کو نامعلوم افراد ایک کالے شیشے والی گاڑی میں انتظامیہ کے افسران کے سامنے اٹھا کر لے گئے ہیں۔ مرید بگٹی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں اور آج تک وہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن تھے۔ اس واقعہ کے بعد ڈیرہ اللہ یار میں بگٹی قبیلے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کر دیا لیکن پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ڈیرہ اللہ یار کے پولیس افسر عرفان بشیر نے کہا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ مرید بگٹی کو کن لوگوں نے اٹھایا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اٹھایا ہے اور اس بارے میں عدالتوں سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ قوم پرست جماعتوں کے قایدین کے مطابق ہزاروں افراد غائب ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی10 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی:پائپ لائنوں کی تباہی21 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: چار ہلاک تین زخمی24 December, 2007 | پاکستان بلوچستان: جلسے، بائیکاٹ اور سردی 27 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||