ڈیرہ بگٹی:پائپ لائنوں کی تباہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑادیا ہے جبکہ کاہان کے سرحدی گاؤں لنڈی میں ایک ہی گھرانے کے ایک بچے اور دو خواتین سمیت سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی جانے والی چھبیس انچ قطر کی پائپ لائن ، زین کوہ سے سوئی جانے والی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو اور سوئی میں ایک چھوٹی پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے جس سے گیس کی کی ترسیل مقامی سطح پر متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سوئی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جسے ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ پولیس نے ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے علاوہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کی سرحد پر واقع دیہات لنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کی ہے جس میں مقامی لوگوں کے مطابق ایک بچہ اور دوخواتین سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دو روز پہلے بیکڑ کے علاقے میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار طارق مسوری کے رشتتہ داروں پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مری قبیلے کے علاقے میں کارروائی کی ہے اور ایک ہی گھرانے کے سات افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری سطح پر اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مری اتحاد کے ترجمان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچوں نے عید انتہائی سادگی سے منائی ہے اور عید نماز کے بعد بالاچ مری کے لیے دعا کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں مدرسہ دھماکہ،تین افراد حراست میں03 December, 2007 | پاکستان ’نفرت تھی، اس لیے دھماکہ کیا‘05 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ایک ہلاک، تیس گرفتار07 December, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چار زخمی10 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکے میں ایک بچہ ہلاک17 December, 2007 | پاکستان بلوچستان: جے یو آئی میں تقسیم19 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||