BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 January, 2008, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی جودھ پور میں پھنس گئے

تھر ایکسپریس کے مسافر(فائل فوٹو)
پاکستانی مسافروں کی ایک بڑی تعداد واپسی کے لیے پہنچ چکی تھی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس ٹرین معطل ہونے کی وجہ سے پاکستان واپس آنے والے ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی مسافر جودھ پور میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

تھر ایکسپریس کو جمعہ کے روز راجستھان کے موناباؤ سٹیشن سے پاکستان کے کھوکھرا پار سٹیشن جانا تھا لیکن پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹرین کے شیڈول کے مطابق پاکستان کے مسافروں کی ایک بڑی تعداد واپسی کے لیے جودھ پور پہنچ چکی تھی جو ٹرین کی منسوخی کی وجہ سے وہاں ہی پھنس گئی ہے۔ مقامی آبادی نے نے جذبۂ خیر سگالی کے طور پر انہیں گھروں اور محلوں میں رہائش فراہم کی ہے۔

کراچی کے رہائشی محمد اصغر نے جودھ پور سے بی بی سی اردو کو بتایا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد ٹرین منسوخ کردی گئی اور ڈھائی سو لوگ یہاں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ’شام تک تو نہیں بتایا گیا کہ کب تک ٹرین چل پائےگی، یہاں کے لوگوں نے مدد کی ہے اور مہمان داری میں اپنی جان لگا دی ہے‘۔

پاکستان حکومت کی جانب سے ان مسافروں کوئی مدد نہیں کی گئی ہے نہ ہی سفارتخانے نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے مقامی لوگوں کی مہربانی سے انہوں یہ قریباً ایک ہفتہ بغیر کسی تکلیف کےگزارا ہے۔

دونوں ممالک کے لوگوں میں فاصلے ختم کرنے کے لیے کام کرنے والی تنظیم پاک انڈیا پیس فورم کی کوششوں سے ان مسافروں کے ویزوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔

فورم کے انڈیا چیپٹر کے سیکرٹری تپن بوس کا کہنا تھا کہ اگر ان مسافروں میں سے کچھ اٹاری سے جانا چاہتے ہیں تو اس کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے مگر ان تمام کا ہی تعلق سندھ سے ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر لاہور جاکر پھنس گئے وہاں سے گاڑی نہ ملی تو اور مشکل میں پڑ جائیں گے۔

تپن بوس کا کہنا ہے کہ ان کا حکام سے رابطہ ہوا ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ اگلے ہفتے سروس بحال ہوجائے گی۔ ادھر ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلوے کراچی میر محمد خاصخیلی کا کہنا ہے کہ جب تک بھارتی حکام نہیں کہتے سروس بحال نہیں ہو سکتی اور ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

پاکستان میں بینظیر بھٹو کی ہلاکت اور اس کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں کی وجہ سے تھر ایکسپریس کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا، مگر سمجھوتہ ایکسپریس بحال کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
سندھ میں سات اسٹیشن نذرآتش
28 December, 2007 | پاکستان
احتجاج، مظاہرے، زندگی مفلوج
28 December, 2007 | پاکستان
سندھ: ہنگامے، املاک نذر آتش
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد