’جائےوقوعہ دھودیا، تفتیش کیسےہوگی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے فوراً بعد جائے وقوعہ کو ہائی پریشر پانی سے دھو دیا گیا تاکہ، بقول ان کے، تحقیقاتی عمل کو اندھے کنوئیں میں پھینکا جاسکے۔ انہوں نےحکومت پر الزام عائد کیا کہ کئی بار شکایت کے باوجود محترمہ بھٹو کو مناسب سکیورٹی نہیں دی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے گورنر اور وزیراعلی کو آگاہ کیا تھا کہ محترمہ بھٹو کو فراہم کی گئی سکیورٹی اور اس سے متعلق آلات ناکارہ ہیں لیکن حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ مسٹر قریشی کے بقول بینظیر کی سکیورٹی کے انچارج رحمان ملک نے تحریری شکایت بھی کی تھی لیکن ان کی شکایت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اب اس کا نتیجہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ مسٹر قریشی نے پنجاب کے شہریوں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر شہر میں غائبانہ نماز جنازہ، فاتح خوانی اور قرآن خوانی کی تقریبات منعقد کریں۔ شہر میں بڑے تعزیتی کیمپ لگائےجائیں اور وہاں تعزیت کے لیے آنے والے کے تاثرات قلمبند کرنے کے لیے رجسٹر رکھے جائیں۔ انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد ہر اتوار پنجاب کے ہر شہر میں رسم قل کی تقریبات ادا کی جائیں گي۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرامن رہ کر بینظیر بھٹو کے قتل کا احتجاج جاری رکھیں۔ |
اسی بارے میں بینظیر بھٹو کی میت لاڑکانہ پہنچ گئی27 December, 2007 | پاکستان گڑھی خدا بخش سے براہ راست۔۔۔28 December, 2007 | پاکستان بینظیر کی ذوالفقار علی بھٹو کے پہلو میں تدفین28 December, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی28 December, 2007 | پاکستان پنجاب میں نماز جنازہ اور احتجاج28 December, 2007 | پاکستان اب یہ علم کون اٹھائےگا؟28 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||