BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 December, 2007, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہمارا دشمن ایک ہی ہے: حامد کرزئی

افغان صدر پاکستانی تاجروں سے بھی ایک ملاقات کریں گے
پاکستان اور افغانستان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے حالات بہتر ہوئے ہیں اور اس کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

یہ بات دونوں ہمسایہ ممالک کے صدور نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں کی ہے۔

اس سے قبل افغان صدر حامد کرزئی آج سہ پہر پچاس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ۔ صدر حامد کرزئی کے ہمراہ اس وفد میں افغان کابینہ کے بعض ارکان، قومی سلامتی کے مشیر اور افغان تاجروں کا ایک وفد بھی شامل ہے۔

صدر کرزئی یہ دورہ صدر پرویز مشرف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ صدر مشرف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے غیرملکی سربراہ مملکت ہیں۔

ایوان صدر میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں صدور نے تعلقات میں بہتری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے لیکن بدقسمتی سے اب پاکستان میں زیادہ کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ ’صدر مشرف کے ساتھ میں نے سوات، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مسائل پر بات کی ہے۔ ہم متفق ہیں کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے لہذا اس سلسلے میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابل میں اگست میں ہونے والے جرگے کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں اور دہشت گردی کے حلاف جنگ میں کامیابی کے امکانات بڑھے ہیں۔

دوسری جانب صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں خودکش حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں خود کش حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔ ’سوات میں ہم نے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے اور صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں بھی حالات بہتر ہوئے ہیں۔’

ایک سوال کے جواب میں صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کے تبادلہ اور سرحد پر آمد ورفت پر نظر رکھنے کے نظام میں بہتری کی اب بھی گنجائش ہے۔

دونوں صدور نے علاقے میں آٹے اور گندم کے بحران پر بھی بات کی ہے۔افغان صدر جمعرات کو پاکستانی تاجروں سے بھی ایک ملاقات کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد