BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو سو بین الاقوامی مبصرین کو اجازت

یورپی یونین
یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کے آبزرورز کو اجازت
جنوری کے عام انتخابات کے جائزے کے لیے تقریباً دو سو غیر ملکی مبصرین کی درخواستیں وزارت خارجہ کو موصول ہوئی ہیں جن سب کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان آبزرورز کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہر خطے سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جو سب کی سب منظور کر لی گئی ہیں۔

ان آبزرورز میں امریکی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیوٹ (آئی آر آئی) کا ساٹھ رکنی جبکہ یورپی یونین کا ستر رکنی وفد شامل ہے۔ اس کے علاوہ سؤٹزرلینڈ اور جرمنی کی غیرسرکاری تنظیموں اور میڈیا کے نمائندے بھی پاکستان آ رہے ہیں۔

تاہم دولت مشترکہ کے اس فیصلے کی وجہ سے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور آٹھ جنوری کے بعد کریں گے، دولت مشترکہ کی تنظیم سے کسی کے آنے کا امکان نہیں۔ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک سے بھی کسی کے آنے کی توقع نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے بتایا کہ جن ممالک کے ساتھ ان کی 'انگیجمنٹ' ہے وہاں سے کسی کو ویزے کا انکار نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس انگیجمنٹ کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

ترجمان کے بقول شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں کے علاوہ ان آبزرورز کو کہیں بھی جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی کمیشن نے پہلے ہی ان کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے جس کی انہیں پاسداری کرنا ہوگی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاپائے روم کے کرسمس پر پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے واشگنٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو غیرضروری قرار دیا جس میں قبائلی علاقوں کے لیے امداد ختم کرنے کی بات کی گئی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کے نئے نظام متعارف کرانے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ اس کا متحمل نہیں ہوسکتا نہ ہی پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

محمد صادق نے بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے تجربات سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کے نئے نظام متعارف کیے جانے کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی ہتھیاروں کی کسی دوڑ میں شامل ہوگا۔

اسی بارے میں
انتخابات سے دور رہیں: قاضی
12 December, 2007 | پاکستان
انتخابات، جماعتیں اور منشور
17 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد