’پارلیمنٹ کومہلت واپس،احتجاج ہوگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امین جاوید نے کہا ہے کہ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چار جنوری کو ہو رہا ہے جس میں عدلیہ کی بحالی کے سلسلہ میں جوڈیشل بس چلانے کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا جبکہ وکلاء رہنماؤں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی پر چھبیس دسمبر کو وکلاء ملک گیر یوم سیاہ منائیں گے۔ پنجاب بار کونسل میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے یہ اعلان کیا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے جوڈیشل بس چلانے سے پہلے نئی پارلیمنٹ کو ججوں کو بحال کرنے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری ، سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن اور وکلاء رہنماؤں جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود اور علی احمد کرد کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اس کے پیش نظر نئی پارلیمنٹ کو تین ہفتوں کا وقت دینے کی پیش کش واپس لے لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار جنوری کو سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جوڈیشل بس چلانے کی تاریخ کا تعین کیا جائےگا۔ سپریم بار کے سیکرٹری نےاعلان کیا کہ ملک بھر کے وکلاء سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کی دوبارہ گرفتاری کے وقت ان کے ساتھ نامناسب سلوک پر چھبیس دسمبر کو یوم سیاہ منائے گی ۔ امین جاوید نے بتایا کہ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشن اور بار کونسلز پر چھبیس دسمبر کو سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ اور بار ایسوسی ایشن میں احتجاجی اجلاس ہوں گے۔ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ۔ اخباری کانفرنس میں اعتزاز احسن کے ساتھی وکیل شوکت علی جاوید نے اعتزاز احسن کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھ پولیس کے میبنہ تشدد کی تصفیلات بارے میں آگاہ کیا اور اعلان کیا وہ اور اعتزاز احسن اس واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف نہ صرف فوجداری کارروائی کریں گے بلکہ ہرجانے کے الگ الگ دعوے بھی دائر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل انور کمال نے پریس پر عائد پابندیوں کے خلاف اکتیس دسمبر کو لاہور پریس کلب میں چوبیس گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ | اسی بارے میں سیاسی کارکنوں کی رہائی کا حکم 19 November, 2007 | پاکستان وکلاء کی اپیل ’ملک بچاؤتحریک‘17 November, 2007 | پاکستان بلوچستان: احتجاج سینکڑوں گرفتار19 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی ختم کریں: سلیم سیف اللہ19 November, 2007 | پاکستان ’عدلیہ کی بحالی کے بناء انتخابات بیکار‘18 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||