جلسوں کی براہ راست کوریج نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکومت اور نجی ٹی وی چینلز کے مالکان انتخابی کوریج کے لیے ایک ضابطہ اخلاق پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت سیاسی جلسے جلوسوں کی براہ راست کوریج نہیں کی جائے گی اور براہ راست پروگراموں کے لیے تاخیر کا نظام نصب کیا جائےگا۔ کراچی میں پیر کو ٹی وی چینلز مالکان کی تنظیم پی بی اے یعنی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین افتخار رشید کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس ضابطہ اخلاق پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کے بعد پیمرا کے چیئرمین نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز ایسا کوئی مواد نہیں دیں گے جو توہین آمیز ہو یا غیر متعلقہ ہو۔ ان کا کہنا تھا جلسے جلوسوں میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں اگر ان کی براہ راست کوریج ہوگی تو اس سے انتخابات کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ پیمرا کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پرگالی گلوچ بھی سنی گئی ہے اور کسی بین اقوالامی میڈیا کی براہ راست کوریج ایسی نہیں ہوتی جیسی کہ پاکستان میں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا دوسرے ممالک میں براہ راست کوریج میں تاخیر کا نظام ہے جو یہاں بھی نصب کرنا ہوگا اور یہ چینل مالکان پر منحصر ہے کہ وہ تاخیر دس سیکنڈ کی مقرر کرتے ہیں یا پانچ سیکنڈ کی۔ انتخابات کےغیر سرکاری نتائج نشر کرنے کے بارے میں چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ جب پریذائیڈنگ افسران نتائج کی تصدیق کرتے ہیں اس کے بعد نشر کیا جا سکتا ہے یا اگر کوئی امیدوار خود بتاتا ہے کہ وہ جیت گیا ہے تو اس کو اسی کے بیان کے طور پر دیا جائےگا۔ افتخار رشید کا کہنا تھا کہ کسی پروگرام یا کسی اینکر پرسن پر کوئی پابندی نہیں ہے اور سب کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنی ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیو گروپ کے دو چینلز کی نشریات بحال ہوچکی ہیں اور دیگر چینلز کی نشریات بحال کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ چیئرمین پمیرا نے واضح کیا کہ ٹی وی چینلز کے لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں لنچ سے آزادی متاثر نہیں ہوتی: جج08 June, 2007 | پاکستان ’نشریاتی ضابطۂ اخلاق بنائیں‘09 June, 2007 | پاکستان آرڈیننس ضابطۂ اخلاق سے مشروط 10 June, 2007 | پاکستان پاکستانی عدلیہ پر دباؤ 20 September, 2007 | پاکستان BBC بلیٹنز: حکم امتناعی میں توسیع26 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||