BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 December, 2007, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عوام بے نظیر، نواز سے مایوس‘

پرویز الہی
مسلم لیگ نواز پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے: پرویز الہی
مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں اتوار کو کھاریاں میں ایک جلسہ عام خطاب کیا اور بے نظیر بھٹو اور نواز شریف پر کڑی تنقید کی۔

پرویز الہی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو دو دو مرتبہ اقتدار ملے لیکن انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام ان دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہیمشہ غریبوں کے نام پر ووٹ مانگا لیکن افسوس کی بات ہے غریب کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ چودھری پرویز الہی نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ انیس سو اکتہر میں مشرقی پاکستانی کی علیحدگی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سربراہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں کرپشن کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ نواز کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسلم لیگ نواز پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے۔ چودھری پرویز الہی نے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں سے اپیل کی کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے نظریات میں واضح فرق ہے اس لیے نواز لیگ کے کارکن حقیقی مسلم یعنی مسلم لیگ ق میں شامل ہوجائیں اور آٹھ جنوری کو سائیکل پر مہر لگا کر اس کو کامیاب کریں۔

چودھری پرویز الہی نےدعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کی کارکردگی کی بنیادپر مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ جنوری کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی کشتی ڈوب جائے گی۔

جلسہ سے کھاریاں سے ق لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار نوا الحسن اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں طارق محمود نے بھی خطاب کیا۔ پرویز الہی پیر کو انتحابی کے سلسلہ میں جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اسی بارے میں
شہباز شریف کی جگہ حمزہ شریف
13 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد