BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 December, 2007, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم کیو ایم کے سرحد میں امیدوار

کراچی میں ایم کیو ایم ریلی (فائل فوٹو)
’صوبہ سرحد سے آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار کھڑے کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک قومی جماعت ہے‘
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے صوبہ سرحد سے قومی اسمبلی کی بارہ اور صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں پر آئندہ انخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔

ایم کیو ایم کی صوبہ سرحد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان عبدالوسیم، فہیم صدیقی اور سینیٹر احمد علی نے سنیچر کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صوبہ سرحد کی مختلف نشستوں کے لیے کھڑے کیے گئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور صحافیوں سے اُن کا تعارف کرایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ رُکنِ قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا کہ صوبہ سرحد سے آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار کھڑے کرنا اُن کی جماعت کی بڑی کامیابی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم ایک قومی جماعت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں کھڑے کیے گئے امیدواروں میں سے سب کا تعلق درمیانے طبقے سے ہے اور ملک کے باقی حصوں کی طرح ایم کیو ایم نے صوبہ سرحد میں بھی خوانین، جاگیرداروں اور وڈیروں کے بجائے درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پارٹی امیدوار بنایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پچھلے پانچ سالہ دور میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ ملک کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور سسٹم کے اندر رہ کر سیاست کرنے کی غرض سے دیا تھا۔

ایم کیو ایم کے علاوہ جمیعت علماءِ اسلام (ف) کے صوبہ سرحد شاخ کے صدر سینیٹر مولانا گُل نصیب نے بھی سنیچر کے روز اپنی جماعت کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نناوے اور صوبہ سرحد سے قومی اسمبلی کی پینتیس نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا متحدہ مجلسِ عمل کی تین مزید جماعتوں بشمول جمیعت علماءِ پاکستان، تحریکِ اسلامی اور جمیعت مرکز اہلِحدیث سے آئندہ عام انتخابات میں مختلف نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

البتہ ایم ایم اے کی رکن جماعتِ اسلامی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ جماعتِ اسلامی انتخابات میں ضرور حصہ لے اور اگر اُنہوں نے حصہ لیا تو جو نشستیں اُن کے حصے کی ہیں ہم وہاں سے کھڑے اپنے امیدوار بٹھا دیں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد