BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 December, 2007, 23:57 GMT 04:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلانی کے کاغذات، منظوری پر اعترض

مہدی حسن بھٹی
’عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو دس سال کی نااہلی کی سزا سنائی تھی‘
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے سامنے چیلنج کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی الیکشن ٹربیونل نے یوسف رضا گیلانی کےکاغذات منظور کیے جانے کے خلاف اپیل پر سرسری سماعت کے بعد انہیں نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کے روبرو کاغذات نامزدگی کو منظور اور مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری رہی۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو پچاس سے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر ان کے مدمقابل امیدوار فضل احمد شیخ نے اپیل کی جس میں اعتراض اٹھایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کو احتساب عدالت سے سزا ہوئی تھی اس لیے یہ سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے انتخابات کے لیے نااہل ہیں۔

 اپیل میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو اٹھارہ ستمبر سنہ دو ہزار پانچ کو دس سال قید، دس کروڑ جرمانہ اور دس سال کے لیے نااہلی کی سزا سنائی تھی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو اٹھارہ ستمبر سنہ دو ہزار پانچ کو دس سال قید، دس کروڑ جرمانہ اور دس سال کے لیے نااہلی کی سزا سنائی تھی۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نادہندہ ہیں اور ان کی اہلیہ کے خلاف ڈگری بھی جاری ہوچکی ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔اپیل پر آئندہ سماعت دس دسمبر کو ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید زاہد حسین اور مسٹر جسٹس فضل میراں چوہان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی کے کاغذات مسترد ہونےخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ان کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا جبکہ سابق وفاقی وزیر صحت نصیر احمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سرسری سماعت کے بعد آٹھ دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے تھے۔

اسی بارے میں
قاضی، فضل: مختلف بیانات
04 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد