کراچی: اڑتیس کاغذات مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اڑتیس امیدواروں کے نامزدگی فارم رد کیے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق وفاقی وزیر صفوان اللہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی اسرار العباد بھی شامل ہیں۔ کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 119 پر اسرار العباد کی تجویز اور تائید کنندگان کا تعلق اسی حلقے سے نہ ہونے کی بنا پر ان کا نامزدگی فارم رد کیا جیکب آباد کے صوبائی حلقے میں نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے بھتیجے فہد ملک کا فارم اسی حلقے کا رہائشی نے ہونے کی بنا پر رد کیا گیا ہے۔ ضلع تھرپارکر کی دو صوبائی نشستوں ڈپلو اور مٹھی پر سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ولی محمد راھموں اور میئن بجیئر کے فارم رد ہوئے ہیں، ان پر الزام ہے کہ دونوں کو سرکاری ملازمت سے جبری برخاست کیا گیا تھا۔ دادو میں سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے فارم رد ہوئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی انتیس مخصوص نشستوں پر ستاسی فارم منظور اور چالیس رد ہوئے ہیں، اس طرح اقلیتتوں کی نو نشستوں پر چونتیس امیدواروں کے فارم منظور اور چھبیس رد ہوئے ہیں۔ اس طرح قومی اسمبلی میں سندھ سے خواتین کی چودہ مخصوص نشستوں پر انتالیس امیدواروں کے فارم بحال اور پچیس رد کیے گئے ہیں۔ سندھ میں امیدواروں کی فارم رد اور بحال ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے دو ٹربیونل قائم کیے گئے ہیں، جنہوں نے سماعت شروع کردی ہے۔ | اسی بارے میں 13,490 کاغذاتِ نامزدگی وصول30 November, 2007 | پاکستان بائیکاٹ کا آپشن کھلا ہے: بینظیر30 November, 2007 | پاکستان سابق وزرائے اعظم بینظیر، نواز شریف، چودھری شجاعت انتخابی میدان میں 26 November, 2007 | پاکستان ’فوج کے تحت انتخاب ڈرامہ بازی‘ 02 December, 2007 | پاکستان ’شفاف الیکشن وگرنہ بائیکاٹ‘03 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||