BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوج کے تحت انتخاب ڈرامہ بازی‘

محمود خان اچکزئی فائل فوٹو
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ فوجی حکمرانوں کی پالیسیوں کے تحت انتخابات ڈرامہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

کوئٹہ میں پارٹی کے بانی سربراہ عبدالصمد خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نواب ایاز جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء نافذ ہے اور فوجی حکمران جمہوریت اور انتخابات کی باتیں کر رہے ہیں جو کسی ڈرامے سے کم نہیں ہے۔

نواب ایاز جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملا نے سترہویں ترمیم کے ذریعے فوجی حکمرانوں کے اقتدار کو مضبوط کیا ہے اور اب ان انتخابات میں حصہ نہ لے کر فوجی حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ ایسی موثر پالیس اپنائی جائے اور جدوجہد کی جائے کہ فوجی حکمرانوں کو ہمیشہ کے لیے سیاست سے باز کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر اور فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ انہیں قائل کیا جائے کہ اس گناہ میں حصہ لینا بری بات ہے اور اگر بینظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمان قائل ہو جاتے ہیں تو جنرل پرویز مشرف بیس دن سے زیادہ اقتدار پر قابض نہیں رہ سکیں گے۔

بینظیراورفضل الرحمان قائل ہوں تو
 اگر بینظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمان قائل ہو جاتے ہیں تو جنرل پرویز مشرف بیس دن سے زیادہ اقتدار پر قابض نہیں رہ سکیں گے
ایاز جوگیزئی

جماعت کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں ایسے خاندان اور افراد ہیں جنہوں نے وطن اور قوم کے خلاف فوجی حکمرانوں اور پنجاب کی بالادست قوتوں کی حمایت کی ہے۔

اس جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ اے این پی کے صوبائی صدر کمانڈر خدائےداد نے انتخابات کو ایک ڈرامہ قرار دیا ہے لیکن ان کی جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد