BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 December, 2007, 15:07 GMT 20:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغ: آگ لگنے سے تین بچے ہلاک

زلزلہ متاثرین (فائل فوٹو)
عارضی رہائش گاہوں میں حفاظت کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزے سے متاثرہ ایک گاؤں میں ایک عارضی رہائش میں آگ لگنے کی وجہ سے تین بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تینوں بچے بھائی تھے۔

یہ واقعہ پیر کی رات ضلع باغ کے ایک گاؤں جگلڑی میں پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ عارضی رہائش گاہ میں تین بچے اپنی والدہ کے سا تھ سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بڑھک اٹھی۔

ان کا کہنا ہے کہ والدہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن دیکھتے دیکھتے آگ نے لکڑی اور جستی چادروں پر مشتمل عارضی رہائش گاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں موجود تینوں بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے بچوں میں سے دو کی عمریں بارہ اور آٹھ سال تھی جبکہ تیسرے بھائی کی عمر صرف ایک ماہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی والدہ محفوظ رہیں۔

جگلڑی کوئی تین سو گھروں پر مشتمل ہے اور خاصی اونچائی پر واقع ہے اور اس گاؤں میں ابھی تک کئی لوگ عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اکثر لوگوں نے اپنی عارضی رہائش گاہوں میں بجلی کی تنصیب بھی عارضی بنیادوں پر کی ہوئی ہے اور موسم سرما کے دوران حرارت، روشنی یا کھانا پکانےاور گرمی کے لیے بجلی یا لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ان عارضی رہائش گاہوں میں حفاظت کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ زلزے کے بعد پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں اس طرح کے واقعات میں لگ بھگ دو درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

زلزلے کو دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن بیشتر لوگوں کو اس سال بھی سردیاں عارضی رہائش گاہوں میں ہی گزارنا پڑیں گی کیونکہ لوگوں کو گھروں کی تعمیر میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر: بس حادثہ، پچیس ہلاک
20 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد