BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 November, 2007, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف ریٹائرمنٹ سے فرق نہیں پڑیگا‘

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے وردی اتارنے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دولت مشترکہ سے پاکستان کی رکنیت کی منسوخی سے ملک کو کوئی مالی نقصان نہیں ہو رہا۔

ان کے بقول پاکستان اب بھی دولت مشترکہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور پابندی سے دوطرفہ سربرہان کے دوروں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور باقی تمام شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ترجمان نے مشرق وسطی امن کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطی میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے اور پاکستان مسئلے کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہتاہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہنگامی حالت کے نفاذ سے پاک بھارت مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پانچ مقامات پر آمد و رفت کے لیے راستے کھولے گئے تھے جن میں سے دو مقامات پر رستے کی خرابی کے وجہ سے آمدو رفت نہیں ہو رہی جبکہ چکوٹی راولاکوٹ اور دوسہری کے مقامات اب بھی کھُلے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کے صدر عبد اللہ گل پاکستانی صدر کی دعوت پر اگلے ہفتے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں اور صدر عبد اللہ گل یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے ساٹھ برس پورے کے موقع پر کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
نو برس کے بعد نیا آرمی چیف
28 November, 2007 | پاکستان
28 November, 2007 | پاکستان
پاکستان تیسرا خطرناک ملک
27 November, 2007 | پاکستان
سوات: طالبان کے مورچے خالی
27 November, 2007 | پاکستان
دہشتگردی: جنگ جاری رہے گی
27 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد