ججوں کوگھر خالی کرنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز خان نے کہا ہے کہ عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے ججوں کو تیس نومبر تک سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ملک میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ نگراں وزیر داخلہ نے یہ بات اتوار کو سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان ججوں کی نظربندی کب ختم ہوگی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نےگزشتہ دنوں یہ دعوی کیا تھا کہ حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے ججوں کی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں لیکن زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی جی ایچ کیو اور حمزہ کیمپ پر خود کش حملوں کے شواہد مل گئے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان حملوں میں استعمال ہونے والا مواد اور حکمت عملی اس سے پہلے ہونے والے دھماکوں اور خود کش حملوں سے ملتی جلتی ہے تاہم اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا اصرار تھا کہ حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جا سکے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے البتہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا ہوگی اور میاں نواز شریف سمیت تمام سیاسی قوتوں کو بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام صاف و شفاف انتخابات کا عمل یقینی بنانا ہے جس کیلیے نگران حکومت کوئی کسر روا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ان کی فیورٹ نہیں، ان کے لئے سب برابر ہیں اور ان کا مقصد منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ | اسی بارے میں ’جسٹس افتخار بدستور محصور‘21 November, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سماں 05 November, 2007 | پاکستان APDM کی کال پر احتجاج، گرفتاریاں23 November, 2007 | پاکستان فوج قومی نہیں قابض ہے: وکلاء22 November, 2007 | پاکستان پِیر سے نئی تحریک: سپریم کورٹ بار04 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی کالعدم: سپریم کورٹ03 November, 2007 | پاکستان ڈِیل کی سیاست کے خاتمے کی اپیل31 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||