بینظیر بھٹو لاہور پہنچ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بے نظیر بھٹو اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اسلام آباد سے روانہ ہونے سے قبل انہوں نے چند مدیروں اور کچھ سفارتکاروں سے ملاقات کی۔ بے نظیر بھٹو کی لاہور آمد کے موقع پر پولیس کی بڑی تعداد نے ہوائی اڈے اور ارد گرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہےاور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہوائی اڈے جانے سے روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ وہ نو سال بعد لاہور آ رہی ہیں۔ شہر کے علامہ اقبال ہوائی اڈے کی طرف جانے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں اور صرف مال روڈ سے ہوائی اڈے تک جانے والے روڈ پر درجن سے زائد ناکے لگائے گئے ہیں جہاں سے صرف ہوائی جہاز کا ٹکٹ رکھنے والوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ ان کے ساتھ جانے والے باقی افراد کو واپس کردیا جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل نے بے نظیر بھٹو کی آمد اور ان کی دیگر مصروفیات کی کوریج کے لئے میڈیا کوخصوصی تصویر والے اجازت نامے جاری کئے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کی ترجمان فرزانہ راجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بے نظیر کے استقبال کے لئے تمام رکاوٹیں توڑ کر ہوائی اڈے کے احاطے میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ بے نظیر نے تیرہ نومبر کو لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پولیس نے چار پانچ دن میں پی پی پی کے پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق اس وقت ان کے پانچ ہزار سے زائد کارکن زیر حراست ہیں جبکہ مزید چھاپے جاری ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ بے نظیر کی حفاظت کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے بلاول ہاؤس ماڈل ٹاؤن تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کا دستہ مسلسل ان کی حفاظت کے لئے ساتھ رہے گا اور ان کے گھر کے باہر بھی پہرہ دے گا۔ |
اسی بارے میں لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان نواز شریف کی بینظیر کو پیشکش10 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کے صوبائی صدر گرفتار10 November, 2007 | پاکستان بینظیر کی ملاقاتیں، ایمرجنسی ایک ماہ میں اٹھانے کا عندیہ10 November, 2007 | پاکستان جئے سندھ کا لانگ مارچ ختم 12 April, 2007 | پاکستان پی پی پی مظاہرے پر لاٹھی چارج07 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||