BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 16:30 GMT 21:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بازار حصص میں مندی کا رحجان

ماہرین کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کا بازار حصص پر براہ راست اثر پڑا ہے۔
کراچی کے بازارِ حصص میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مندی کا رُجحان جمعرات کے روز شدت اختیار کر گیا اور مارکیٹ تقریباً تین سو اٹھاسی پوائنٹ کی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔ سیشن کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ چار سو پچانوے پوائنٹ تک نیچے آگئی تھی۔

کراچی سٹاک ایکسچینج کی صورتحال اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکوں کے بعد سے بگڑنا شروع ہوئی تھی۔

مندی کے رواں رجحان کے دوران یوں تو مجموعی طور پر مارکیٹ آٹھ سو پوائنٹ نیچے گری مگر اُتار چڑھاؤ کا رجحان دو ہزار تک گیا جس سے چھوٹے سرمایہ کاروں کو زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 اسٹاک ایکسچنج کی موجودہ صورتحال کی ایک وجہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے
منیر لدھا

کراچی سٹاک ایکسچینج کے سابق ڈائریکٹر اور ایسٹرن کیپیٹل کے چیئرمیں مُنیر لدھا کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچنج کی موجودہ صورتحال کی ایک وجہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے۔

ان کے مطابق خودکش حملوں سے سرمایہ کار، بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کار متاثر ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں مندی کی دوسری اہم وجہ سپریم کورٹ میں زیرِسماعت مقدمات ہیں جن میں سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کو ملک سے واپس بھیجنے، صدر مشرف کا انتخاب اور قومی مفاہمتی آرڈیننس کے معاملات شامل ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کے بعد ہی ملک کے بازارِ حصص کی صورتحال واضع ہوگی لیکن آنے والےہفتوں میں مارکیٹ کی صورتحال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔

منیر لدھا نے کہا کہ اس ساری صورتحال پر سرمایہ کاروں کی نظر ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایسے مواقعوں پر فروخت کے رجحان میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کا براہ راست اثر مارکیٹ پر ہوتا ہے۔

منیر لدھا نے کہا کہ جمعہ کی مارکیٹ آنے والے پورے ہفتے کے لیے اہم ہوگی۔ اگر مارکیٹ تیرہ ہزار آٹھ سو سے کم پر بند ہوئی تو فروخت کا دباؤ بڑھ جائے گا۔

سٹاک ایکسچینجکراچی بازار حصص
سٹاک ایکسچینج میں مندی کے خلاف مظاہرہ
حصص بازار’عالمی حصص بازار‘
مندی کا رحجان، عالمی کساد بازاری کا خدشہ
بازار حصصممبئی سٹاک مارکیٹ
بازار حصص میں ریکارڈ تیزی، روپے پر تشویش
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد