’ووٹر لسٹوں کی اپ ڈیٹ جاری رکھیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک انتخابی فہرستوں میں اپ ڈیٹ کا کام جاری رکھا جائے۔ بدھ کے روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس شاکراللہ جان اور جسٹس ناصرالملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں ستائیس ملین افراد کے نام نہ شامل کیے جانے کی درخواست کی سماعت شروع کی تو الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کنور محمد دلشاد اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ناہیدہ محبوب الٰہی نے عدالت عظمٰی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمٰی کے حکم کے مطابق ستائیس ملین افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کر دیئے ہیں۔ اب اہل ووٹرز کی تعداد آٹھ کروڑ چار لاکھ ہو گئی ہے۔انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کے بعد ان فہرستوں کو ویب سائیٹ پر ڈالا جا رہا ہے تاکہ سیاسی جماعتیں ان سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں اور اس عمل کے لیے ایک ماہ درکار ہے۔ بے نظیر بھٹو کے وکیل راجہ شفقت عباسی نے عدالت عظمٰی سے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جون میں لکھا تھا کہ انتخابی فہرستوں میں رہ جانے والے افراد کے نام نہ صرف شامل کیے جائیں بلکہ ان کو ایک ویب سائیٹ پر ڈالا جائے تو وقت الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ یہ الیکشن رولز میں شامل نہیں ہے۔ راجہ شفقت عباسی نے کہا کہ الیکشن سر پر ہیں اور ان وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار نہیں ہونے چاہئیں جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات التواء کا شکار نہیں ہوں گے۔ عدالت عظمٰی کی اس بات پر نشاندہی بھی کرائی گئی کہ فاٹا سے خواتین کی بہت کم تعداد کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کیے گئے ہیں۔اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فاٹا سے خواتین ووٹرز کے کم تعداد میں اندراج کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔ | اسی بارے میں تین کروڑ ووٹروں کے مقدمے کی سماعت23 July, 2007 | پاکستان تیس دن میں ہرووٹر کا اندراج یقینی11 August, 2007 | پاکستان ’ووٹروں کے اندراج کی مہلت کم ہے‘ 13 August, 2007 | پاکستان انتخابی فہرستوں کی تیاری شروع06 September, 2007 | پاکستان نئی انتخابی فہرستوں کا اجراء26 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||