ایم کیو ایم کی بینظیر سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بے نظیر بھٹو کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور اٹھارہ اکتوبر کے بم دھماکوں میں پیپلز پارٹی کی کارکنوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں پارٹی لیڈر سید سردار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ پانچ رکنی وفد میں ان کے علاوہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے انچارج انور عالم، جوائنٹ انچارج حسیب حسین اور ارکان شعیب بخاری اور اشفاق منگی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی جماعت کے قائد الطاف حسین نے دھماکوں کے بعد بے نظیر بھٹو سے فون پر اظہار افسوس اور تعزیت کی تھی لیکن انہوں نے پارٹی ذمہ داروں کو کہا تھا کہ وہ تعزیت کے لئے بے نظیر بھٹو سے ملاقات بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے بے نظیر بھٹو کو الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
گزشتہ روز بھی متحدہ قومی موومینٹ کے ایک وفد نے پیپلز سیکریٹریٹ کا دورہ کیا تھا اور پی پی پی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ سے ملاقات کرکے دھماکوں میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا تھا۔ | اسی بارے میں ایم کیوایم کی پی پی پی سے تعزیت21 October, 2007 | پاکستان سرحد: ’ہر ضلع میں انتخاب وقت پر‘22 October, 2007 | پاکستان دھماکوں کی ایف آئی آر پر ماہرین کی نظر 22 October, 2007 | پاکستان کراچی: خود کش حملے کو تقویت22 October, 2007 | پاکستان لیاری کے جانثار: داستانیں کیا کیا 22 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||