’غیر ملکیوں‘ کی مدد پر گھر مسمار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے دو قبائل کے قلعہ نما مکانات کو مسمار کردیا ہے۔ دونوں پر الزام تھا کہ وہ کمانڈر خانان کے مخالف تھے اور ازبکوں کا ساتھ دے رہے تھے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کوجنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقہ شکئی میں مقامی طالبان کے لشکر نے کمانڈر خانان کی قیادت میں دو مقامی مزمل خان اور منگل خان کے مکانات کو بارود سے تباہ کردیا ہے۔ دونوں مکانات میں بارود سے دھماکے کرنے بعد ’قومی لشکر‘ نے سامان کو بھی راکھ کا ڈیر بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شکئی سے تعلق رکھنے والے اسپرکئی، شودیاکائی، اور خونئی خیل قبائل کے تین ہزار افراد پر مشتمل لشکر نے کارروائی میں حصہ لیا۔ لشکر کی کارروائی ابھی جاری رہے گی اور ’مشکوک‘ لوگوں کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ کمانڈر خانان حکومت کے حامی مقامی طالبان کمانڈر نے مارچ دو ہزار سات میں وانا کے مقام پر ازبکوں کے خلاف کارروائی میں کمانڈر نذیر کا ساتھ دیا تھا۔اس کارروائی میں حکام کے مطابق تین سو ازبک ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں پشاور دھماکے، ازبک کنیکشن؟13 June, 2007 | پاکستان وزیرستان: چار غیر ملکی ہلاک06 September, 2007 | پاکستان القاعدہ پاکستان میں موجود: مشرف07 September, 2007 | پاکستان طالبان میں جھڑپ، تین ہلاک20 September, 2007 | پاکستان میرعلی جھڑپ: افراد3 ہلاک14 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||