ریفرنس کاخاتمہ، عدالت سے رجوع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے سابق پرنسپل سیکرٹری احمد صادق نے قومی مفاہمتی آرڈیننس کی بنیاد پر اپنےخلاف بدعنوانی کے الزام میں دائر ریفرنس کے اخراج کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج سلیم قریشی نے احمد صادق کی درخواست پر سرسری سماعت کے لیے نیب یعنی قومی احتساب بیورو کوگیارہ اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد پانچ اکتوبر کی شب قومی مفاہمتی آرڈیننس سنہ دو ہزار سات جاری کیا تھا۔اس آرڈیننس کے تحت ارکان اسمبلی اور ہولڈرز آف پبلک آفس کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ایسے ریفرنس خارج ہوسکیں گے جو یکم جنوری سنہ انیس سوچھیاسی سے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے دوران عدالتوں میں دائر کیے گئے تھے۔ قومی مفاہمتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد احمد صادق کی جانب سے پاکستان کی کسی بھی احتساب عدالت میں دائر کی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے۔جس میں ریفرنس کے ملزم نے آرڈیننس کی بینادی پر دادرسی کی استدعا کی ہے۔ احمد صادق پر ناجائز ذرائع آمدن سے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ احمد صادق کےوکیل منظور ملک نے قومی مفاہمتی آرڈیننس کی بنیادی پر دائر کردہ درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف اس وقت کے صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے دو فروری سنہ انیس ستانوے میں لاہور ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں غیرقانی ذرائع آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے روبرو منظور ملک ایڈووکیٹ نےدلائل میں کہا کہ احمد صادق کے خلاف ریفرنس گزشتہ دس برسوں سے عدالت میں زیر سماعت ہے اور یہ ریفرنس بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے سے قبل دائر کیا گیا ہے اس لیے قومی مفاہمتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد بارہ اکتوبر ننانوے سے قبل ہولڈر آف پبلک آفس کے خلاف دائر ریفرنس ختم یا خارج ہوسکتا ہے۔ وکیل صفائی نے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل احمد صادق کےخلاف دائر ریفرنس کو قومی مفاہمتی آرڈیننس کی بنیاد پر خاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا چکا ہے۔ |
اسی بارے میں بے نظیر کی ضمانت کی درخواست02 October, 2007 | پاکستان نصرت بھٹو ریفرنس دوبارہ کھل گیا23 September, 2005 | پاکستان نصرت بھٹوریفرنس پھرداخل دفتر05 January, 2006 | پاکستان بے نظیر بھٹو کی سزا پھر کالعدم05 November, 2003 | پاکستان شیرپاؤ کے خلاف نیب کی درخواست15 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||