BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 September, 2005, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نصرت بھٹو ریفرنس دوبارہ کھل گیا

نصرت بھٹو
ییگم نصرت دوبئی میں اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت نے بیگم نصرت بھٹو کے خلاف کیس کی سماعت پانچ سال کے وقفہ کے بعد شروع کردی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کی سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیوی نصرت بھٹو کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کے الزام پر مبنی ایک ریفرنس کی سماعت پانچ سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع کردی ہے۔

آج جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب میں محمد الیاس سے کہا کہ وہ عدالت کو اگلی سماعت پر بتائیں کہ نصرت بھٹو کی جائداد کی ضبطی کا جو حکم دیا گیا تھا تو کیا وہ ضبط کی گئی یا نہیں، اس کی کیا حیثیت ہے اور نصرت بھٹو کہاں ہیں؟

نصرت بھٹو پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے ڈیڑھ ارب امریکی ڈالرز (سو ارب روپے سے زیادہ) کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں احتساب عدالت نے نصرت بھٹو کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

تاہم نصرت بھٹو کے احتساب عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت کے جج منیر شیخ نے انہیں دانستہ غیر حاضری کے الزام میں دو سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

احتساب عدالت نے اس ریفرنس میں لاہور اور کراچی پولیس کے ایس ایس پی کو ان کی جائداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا اور اکتوبر سنہ دو ہزار میں اس ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

تاہم احتساب عدالت کے جج رانا زاہد محمود، جن کے پاس یہ ریفرنس زیر التوا ہے، نے اس ریفرنس کو دوبارہ کھول کر فریقین کے وکلا کو آج طلب عدالت میں طلب کیا تھا۔

جج نے دوران سماعت یہ بات کہی کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قوم کے کروڑوں روپے کھالے اور ملک سے چلا جائے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ دانستہ روپوشی کی سزا دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد