BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 September, 2007, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی انتخاب، سکیورٹی سخت

یہ انتظامات دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کیئے جا رہے ہیں
وزارت داخلہ کے ترجمان برگیڈئیر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے موقع پر حزب اختلاف کے احتجاج کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اداروں کے پاس اس طرح کی اطلاعات آئی ہیں کہ جن کی بنیاد پر اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبوں کے شک کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات کی بنیاد پر اسلام آباد میں صدارتی انتخاب سے متلعق اہم دنوں کے لئے حفاظتی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ صوبائی حکومتوں اور دیگر اداروں کو بھی یہ اطلاع پہنچا دی گئی ہے۔

برگیڈئیر چیمہ نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری بھی انہی حفاظتی اقدامات کے زمرے میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت عظمیٰ سمیت اہم اداروں کے گھیراؤ اور ان پر قبضے کے اعلان کے بعد حکومت کے پاس ان لوگوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں کوئی بھی حکومت کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں مغوی نیم فوجی اہلکاروں کی رہائی کے سلسلے میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے اور گزشتہ دنوں 26 مغویوں کی رہائی اس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے اغوا کاروں کے مطالبے ناقابل قبول ہیں اور حکومت ’دہشت گردوں‘ سے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔

برگیڈئیر چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ دونوں ملکوں میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور شدت پسندی کے رجحانات کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بہت جلد برطانیہ میں منعقد ہو گا۔

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی جانب سے جنرل پرویز مشرف اور پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت کسی کی دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر دہشت گردی کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

اسی بارے میں
انتخابی مہم کا آغاز کوئٹہ سے
25 September, 2007 | پاکستان
ایڈووکیٹ خورشید کی ضمانت
25 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد