بلوچستان حادثہ 8 ہلاک 16 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں قلات کے قریب ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔ قلات سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالعزیز جاکھرانی نے بتایا ہے کہ ٹرک اور مسافر ویگن میں آمنے سامنے تصادم ہوا ہے۔ ہلاک اور زخمیوں کو سوراب قلات اور خضدار ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ قلات سے مقامی صحافی محمود آفریدی نے بتایا ہے کہ چار لاشیں قلات اور تین سوراب ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق اسی دیہات سے تھا جہاں یہ حادثہ ہوا ہے اس شخص کووہیں دفن کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ٹرک فوجیوں کا تھا جس میں کوئٹہ سامان منتقل کیا جا رہا تھا۔ ڈی ایس پی قلات عبدالعزیز جاکھرانی نے بتایا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ | اسی بارے میں بائیس سال کی بے ہوشی کے بعد انتقال07 September, 2007 | پاکستان پسنی: ٹریفک حادثے میں آٹھ ہلاک03 September, 2007 | پاکستان مالا کنڈ گاڑی حادثہ بارہ ہلاک10 June, 2007 | پاکستان وادی نیلم: حادثے میں نو ہلاک01 August, 2007 | پاکستان کوٹلی حادثہ: ایک اور مسافر چل بسا06 January, 2007 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||