BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک امریکہ مذاکرات کا آغاز

نیگروپونٹے اور خورشید قصوری
سٹرٹیجک مذاکرات کا پہلا دور اپریل 2006ء میں واشنگٹن میں ہوا تھا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں بدھ کی صبح سٹریٹیجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف موضوعات پر تعاون بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزارت خارجہ میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان جبکہ امریکی وفد کی رہنمائی نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں جنوبی ایشیا کے لیئے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر بھی موجود ہیں۔

مذاکرات کے بعد بدھ کی سہہ پہر صحافیوں کو اس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر ان مذاکرات کے لیےگزشتہ جعمہ سے پاکستان میں تھے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے گزشتہ روز ایک بریفنگ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں اقتصادی تعاون، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور توانائی سمیت مختلف سماجی شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

بات چیت میں قبائلی علاقوں میں امریکی تعاون سے تعمیرنو مواقع زونز کے قیام اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس سے قبل سٹرٹیجک مذاکرات کا پہلا دور اپریل 2006ءمیں واشنگٹن میں ہوا تھا۔ مارچ 2006ء میں صدر بش کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے ادارہ جاتی نظام وضع کر کے سٹرٹیجک مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 پاکستان توانائی کے شعبہ میں پاک۔امریکہ مذاکرات میں پیش رفت چاہتا ہے کیونکہ یہ ایک اہم شعبہ ہے اور امریکی ماہرین کو توانائی کے متبادل ذرائع اور ان کے استعمال کے بارے میں تجاویز دی گئی ہیں
ترجمان

توقع ہے کہ جان نیگرو پونٹے اپنے قیام کے دوران اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات سے توقعات اور پیش رفت کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاکستان اپنے طلباءکو امریکہ میں اعلٰی تعلیم اور تربیت کیلئے بھیجنا چاہتا ہے کیونکہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی ویزہ کےحصول کےطریقہ کار میں پیچیدگیوں کے باعث امریکہ جانے والے پاکستانی طلباءکی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں پاک۔امریکہ مذاکرات میں پیش رفت چاہتا ہے کیونکہ یہ ایک اہم شعبہ ہے اور امریکی ماہرین کو توانائی کے متبادل ذرائع اور ان کے استعمال کے بارے میں تجاویز دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی خواہش ہوگی کہ اس کے طلباءاور ماہرین کو امریکی تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور تربیت کے مواقع ملیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک پاکستان میں یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ اس شعبہ میں بھی اپنی معاونت کو توسیع دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک میں امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کھولنے کا خیرمقدم کرے گا۔دونوں ممالک کے حکام صحافیوں کو بھی بدھ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لیے بریف کریں گے۔

اسی بارے میں
کبھی دھمکی نہیں دی: آرمیٹیج
22 September, 2006 | پاکستان
’پاکستان کے شکرگزار ہیں‘
23 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد