’امریکہ سےتعلقات متاثر ہوسکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد مشروط کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ صدر مشرف نے جو ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں نے امریکی سینیٹر رچرڈ ڈربن سے ملاقات میں انہیں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق صدر مشرف نے کہا کہ عسکری، سیاسی، انتظامی، سماجی اور اقتصادی شعبوں کے تحت منصوبہ بندی کی جائے تاکہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مسئلہ کوحل کیا جا سکے۔ صدر مشرف نے امریکی سینیٹر کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ یہ خود پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے امریکی سینیٹر پر واضح کیا کہ پاکستان کسی کو بھی دہشت گردی کے لئے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دےگا۔ انہوں نے کہا کہ فقط پاکستانی فورسز جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے مقابلے کے لئے اقدام کرسکتی ہے۔ صدر مشرف نے فاٹا پائیدار ترقیاتی منصوبے ( ایف ایس ڈی پی) میں امریکی مدد کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں کو انتہاپسندی سے دور رکھنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ سینیٹر ڈربن نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت پاکستان کی امداد، پاکستان کی سر زمین سے القاعدہ، طالبان اور دوسری حزبِ مخالف شدت پسند تنظیموں کی کارروائی کے خاتمے سے مشروط قرار دی گئی ہے۔ امریکی کانگریس کی طرف سے منظور ہونے والا انسدادِ دہشت گردی کا یہ نیا قانون، گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے تحقیقاتی کمیشن کی تجویز کردہ سفارشات پر مبنی ہے۔ | اسی بارے میں ’پاکستان میں فوجی کارروائی پرغور‘22 July, 2007 | آس پاس بارک اوبامہ غلطی پر ہیں: جان ہاورڈ12 February, 2007 | آس پاس ہیلری اور ابامہ کے درمیان نزع22 February, 2007 | آس پاس ہیلری اور ابامہ کے درمیان نزع22 February, 2007 | آس پاس ہیلری کلنٹن کی مہم: فنڈز کا انبار01 April, 2007 | آس پاس اوبامہ پاکستان میں آپریشن کے حامی01 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||