’پاکستان کے شکرگزار ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے بدھ کے روز پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کو فون کر کے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار کو ایک بار پھر سراہا ہے ۔ اے پی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر بش نے لندن طیارہ سازش کے حوالے سے پاکستانی تفتیشکاروں کے کام کی تعریفیں کیں اور اس سلسلے میں پاکستانی صدر سے شکریہ کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ صدر بش نے صدر مشرف سے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے ماہ امریکہ میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں اور یہ ملاقات دیگر امور پر تبادلہ رائے اور امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے موضوع پر بات چیت کرنے کا کا ایک اچھا موقع ہوگا۔ | اسی بارے میں ’بش کے دورے سے کچھ نہیں ملا‘04 March, 2006 | پاکستان ’القاعدہ کو ابھی شکست دینی ہے‘04 March, 2006 | پاکستان جمہوریت پر بش کا بیان اہم: بینظیر05 March, 2006 | پاکستان مذاکرات: ناکام یا کامیاب 16 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||