نواز کو بینظیر پر برتری ہو گی: کھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے کہا ہے کہ اگر ملک میں منصفانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات ہوتے ہیں تو میاں نواز شریف کو بے نظیر بھٹو پر واضح سبقت حاصل ہو جائے گی۔ لندن سے میاں نواز شریف کے ساتھ پی آئی اے کی پرواز 786 پر سفر کے دوران بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چئر پرسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اترنے سے چند لمحے قبل کیے جانے والے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف عوام کا ہی فرض نہیں ہے کہ قربانیاں دیں بلکہ سیاست دانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ جمہوریت کے لیے اپنا فرض نبھائیں۔ بے نظیر اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر کو چاہیے تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی کو اعتماد میں لیتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح خاموشی اور ’چوری‘! سے صرف اپنی ذات یا صرف اپنی جماعت کے لیے مذاکرات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو اپنی زبان اور وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور اگر انہوں نے کہا تھا کہ کسی فوجی آمر سے بات چیت نہیں کریں گی تو اس پر قائم رہتیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے نہ صرف بیرونی خطرات سے نبٹنے کے لیے بلکہ اندرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے فوج کا غلط استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک کے اندر سینکڑوں کی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو اغواء کر لیا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں ’اے پی سی کی تاریخ کا اعلان جلد‘17 February, 2007 | پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں 21 December, 2006 | پاکستان بدعنوانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ10 April, 2006 | پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم این اے منحرف14 September, 2005 | پاکستان بے نظیر مشرف ڈیل، حقیقت کیا؟06 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||