BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 September, 2005, 06:43 GMT 11:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیپلزپارٹی کا ایم این اے منحرف

پی پی پی کے منحرفین
انتخابات کے فوراً بعد راؤ سکندر اقبال اور فیصل صالح کی قیادت میں ایک گروپ ٹوٹ کر پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوا تھا
سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی انعام الحق پراچہ حکمران مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ہیں اور حکمران جماعت نے انہیں سرگودھا سے ضلع ناظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

یونین کونسلوں کے انتخابات کے بعد پراچہ پیپلزپارٹی کے پنجاب سے دوسرے رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے وفاداری تبدیل کرکے حکمران جماعت کی جانب سے ضلعی ناظم کے امیدوار بنے ہیں۔ اس سے پہلے بہاولنگر سے ممتاز متیانہ ایسا کرچکے ہیں۔ قانون کے مطابق ضلعی ناظم بننے کی صورت میں انہیں قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنا پڑے گی۔

انعام الحق پراچہ کے بھائی احسان الحق پراچہ بے نظیر بھٹو کی حکومت میں وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ تھے لیکن انہوں نے گزشتہ انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔ وہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن ہیں۔

اکتوبر دو ہزار دو کے انتخابات میں انعام الحق پراچہ سرگودھا (بھلوال) کی این اے چونسٹھ کی نشست سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ یہ نشست پراچہ خاندان کی محفوظ نشست تصور کی جاتی ہے۔

انعام الحق پراچہ کے پیپلز پارٹی سے منحرف ہونے کی قیاس ارائیاں کچھ عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اس کے بدلہ میں ان کے خاندان کو حکومت سرگودھا کی ضلعی نظامت دے گی۔

کہا جارہا ہے کہ انعام الحق پراچہ قومی اسمبلی کی نشست صدر پرویز مشرف کے معتمد اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل طارق عزیز کے لیے خالی کردیں گے جن کا اسی علاقہ سے تعلق ہے۔

عام انتخابات سے لے کر اب تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے بیس سے زیادہ ارکان قومی اسمبلی وفاداری تبدیل کرکے حکمران جماعت میں شامل ہوچکے ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے لوگ ان کی حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی کام دیکھ کر اس میں شامل ہورہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد