فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ بلوچستان فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل سلیم نواز نے بتایا ہے کہ ایف سی کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک دکاندار اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ میجر جنرل سلیم نواز نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے اہلکار لوگوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ کوشش کے باوجود پولیس حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن کوئٹہ میں دورانِ گشت ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران فرنٹیئر کور اور پولیس کے کوئی دو درجن کے لگ بھگ مشترکہ مورچے قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی کے اہلکار اندروں شہر گشت بھی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں بدھ کی صبح پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مبینہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ سکیورٹی پلان، نئی چوکیاں 16 June, 2007 | پاکستان کوئٹہ: فوجیوں سمیت نو ہلاک14 June, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ، چھ زخمی22 August, 2007 | پاکستان کوئٹہ: حجام کی دکان پر بم حملہ 22 June, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ31 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: فائرنگ 4 ہلاک26 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||